واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عالمی میڈیا پر پابندی،کیا وہ بھی تصویر کا غلط رخ پیش کر رہا تھا،اعتزاز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-07, 10:12 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عالمی میڈیا پر پابندی،کیا وہ بھی تصویر کا غلط رخ پیش کر رہا تھا،اعتزاز

عالمی میڈیا پر پابندی،کیا وہ بھی تصویر کا غلط رخ پیش کر رہا تھا،اعتزاز

اسلام آباد(رپورٹ… محمد احمد نورانی) سپریم کورٹ بار کے صدر اور ملک کے ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے اڈیالہ جیل سے جنگ کو بتایا ہے کہ وکلاء برادری تین نومبر کوہونے والے عدلیہ کے قتل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ انہیں ان کی رہائش گاہ سے سنیچر کے سیاہ دن کو گرفتار کیا گیاتھا، جیل سے دی نیوز سے اپنے رابطے میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں میانوالی جیل شفٹ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وکلاء اور ججوں کو دوردراز کے علاقوں میں بھیجنے کی افواہیں پھیلا کر وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کو دھمکانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کہاں رہاہوں اور یہ کہ آیا میں جیل میں ہوں یا نہیں ، اصل معاملہ یہ ہے کہ مجھے اس آمر نے قید کیا ہے جو دومرتبہ آئین توڑ چکا ہے اور کئی مرتبہ عدلیہ کی تذلیل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے کیمپ میں یہ بہت بڑی غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ وہ ہزار ہاوکلاء ، سول سوسائٹی کے ارکان یا انہیں اذیتیں دیکر وہ غیر آئینی اقدام کے خلاف بڑی مزاحمتی تحریک سے بچ سکتے ہیں ۔وکلاء تو پہلے ہی سے احتجاج کر رہے ہیں اور آمریت کیخلاف لڑائی لڑ رہے ہیں اور ہم بھی جیل سے نکلنے کے بعد پہلے سے لڑتے ہوئے وکلاء کے ساتھ شامل ہوں جائیں گے اور عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے اپنی مہم کو مزید تیز کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی ، خود مختار عدلیہ اور آزاد میڈیا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ ہم 3 نومبر کو آئین کی خلاف ورز ی کرنے والوں کو قانون کے دائر ے میں لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تنقید سے بچنے کیلئے جنرل مشرف نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے نہ صرف نجی ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی بلکہ بین الاقوامی ٹی وی چینلز پر بھی پابندی عائد کردی انہوں نے سوال کیا کہ کیا بین الاقوامی میڈیا بھی تصویر کا غلط رخ پیش کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری ہی پاکستان کے حقیقی چیف جسٹس ہیں ، میں پوری قوم کے ہمراہ ان تمام ججوں کو سلامی پیش کرتاہوں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑے جج تھے اور یہ آج بھی سپریم کورٹ کے جج ہیں۔پوری قوم سپریم کورٹ کے ججوں کی بحالی کیلئے متحدہو گی کیونکہ اسے وہ جج قبول نہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, قید, نیوز, آج, احتجاج, اسلام, تصویر, جیل, خون, خلاف, سپریم, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پہلے ہی بھانپ لیا تھا کہ خیبر پختونخواہ نام پر گڑ بڑہوگی،نواز شریف ھارون اعظم خبریں 7 17-04-10 08:47 AM
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرپیرکو میڈیا کو بریفنگ دیں گے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 08:47 AM
بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 11:20 AM
مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججوں کو شیر بننا ہوگا،اعتزاز احسن خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger