واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عالمی سافٹ ویئرصنعت کو نقلی سافٹ ویئر سے سالانہ 40 ارب ڈالر کا نقصان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 03:51 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عالمی سافٹ ویئرصنعت کو نقلی سافٹ ویئر سے سالانہ 40 ارب ڈالر کا نقصان

عالمی سافٹ ویئرصنعت کو نقلی سافٹ ویئر سے سالانہ 40 ارب ڈالر کا نقصان

عالمی سافٹ ویئر صنعت کو نقلی سافٹ ویئر سے سالانہ 40 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے
کراچی۔۔۔۔۔دنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنیوں کے گروپ بزنس سافٹ ویئر الائنس ( بی ایس اے) کے ترجمان برائے مشرقی بحرہ روم اور پاکستان علی حراکہ نے نقلی سافٹ ویئر کی شرح میں کمی لانے کے لئے 17 اپریل سے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سافٹ ویئر صنعت کو نقلی سافٹ ویئر سے سالانہ 40 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے اور اس میں 10 فیصد کمی کے باعث ملک میں 12 ہزار آسامیاں اور 160 ملین ڈالر کی معاشی ترقی ہوسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ علی حراکہ نے کہا کہ پاکستان میں سافئٹ ویئر کی 86 فیصد چوری میں کمی لانے کے لئے 45 ویں یوم مہم کے دوران کمپیوٹر استعمال کرنے والے لوگوں خصوصاً کاروباری افراد میں نقلی سافٹ ویئر کے نقصانات اور قواعد کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی جبکہ تمام کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد کو لائسنس شدہ سافٹ ویئر خریدنے کے لئے خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔انہوں نے بتای اکہ پی ایس اے کی ممبر کمپنیوں میں اڈوبی، ایپل کمپیوٹر، آٹوڈیسک، سسکو سٹمز، ڈبل، ایچ پی،انٹل، آئی بی ایچ، میکرو میڈیا، میک آفی، مایکہ و سافٹ، سائی بیس اور سائمنٹک جیسی دنیا کی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 2006ء میں ملک کو نقلی سافٹ ویئر کی وجہ سے 143 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیر قانونی سافٹ ویئر کی فروخت اور استعمال ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ ملک میں تقریباً 10 میں سے 9 کمپیوٹروں پر چوری شدہ سوفٹ ویئر لوڈ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چار سالوں(011 سے 200 کے دوران ملک میں نقلی سافٹ ویئر کی شرح بتدریج 86 فیصد سے کم کرکے 76 ہوجائے تو تقریباً 12 ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جاسکتی ہیں، جبکہ 160 ملین ڈالر کی معاشی ترقی ہوسکتی ہے اور 23 ملین ڈالر حکومتی ٹیکس کی مد میں حاصل کیے جاسکتے ہیں جوکہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس اے کا قیام عالمی سافٹ ویئر کی صنعت کو بڑھتے ہوئے خطرات کی بدولت عمل میں لایا گیا ہے کیونکہ اس وقت عالمی صنعت کو سالانہ تقریباً 40 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جعلی پےر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دئےے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کرنے کا اعلان
لاہور۔۔۔۔۔تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقے مےں جعلی پےر کی خاتون سے دست درازی خاتون پر تشدد کےا اور کپڑے پھاڑ دئےے۔پولےس نے ملزمان سے ساز باز کرلی۔مقدمہ درج کرنے سے انکار۔اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔متاثرہ خاتون کا گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دےنے اور خود سوزی کرنے کا اعلان۔بتاےا گےا ہے کہ تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود مےں قےنچی امرسدھو مےں جعلی عالم افتخار عرف،،شےش ناگ،،اےک خاتون (م)مختلف بہانوں سے دس ہزار روپے لے لئے۔کام نہ ہونے پر خاتون نے پےسے واپس مانگے۔تو اس نے اےک ہزار روپے ماہانہ واپس کرنے کا وعدہ کےا ۔وعدے کے مطابق خاتون مورخہ0/04/2008کو اےک ہزار روپے لےنے جعلی پےر کے پاس گئی تو اس نے خاتون پر تشددکےا۔اور اسکے کپڑے پھاڑ دئےے۔خاتون کا شوروغل سن کر مقامی لوگ اکٹھے ہوگئے۔اور 15پر کال چلا دی۔جس پر افتخار عرف ،،شےش ناگ،،موقع سے فرار ہوگےا۔خاتون نے مقامی تھانے مےں درخواست دی۔جس کا ڈائری نمبر 235/10/08ہے۔تفتےشی افسر رحمت نے Asiسے ساز باز کر کے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دےا۔اور مدعےہ پر صلح کے لئے دبائو ڈالنا شروع کر دےا۔جس پر گزشتہ روز اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔اور پولےس کے خلاف نعرے بازی کی۔جبکہ متاثرہ خاتون نے انصاف نہ ملنے کی صورت مےں گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا اور خود سوزی کرنے کا اعلان کر دےا۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کمپیوٹر, پاکستان, قواعد, احتجاج, خلاف, خصوصی, درخواست, سافٹ, علی, صلح, صنعت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 15 31-08-10 12:28 AM
ارباب رحیم سے بدسلوکی جاوید پٹھان کیخلاف مقدمے کی سماعت عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:58 AM
بش انتظامیہ کو (ن) لیگ کی سوچ پر تشویش لاحق ہے،طلعت مسعود عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:42 AM
توہین عدالت پر چیف الیکشن کمشنرکیخلاف درخواست کی سماعت بعد میں کرینگے، جسٹس جاوید اقبال خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger