عالمی بینک کا افغانستان میں افیون کی کاشت ختم کرانے پر زور
عالمی بینک کا افغانستان میں افیون کی کاشت ختم کرانے پر زور
عالمی بینک کا افغانستان میں افیون کی کاشت ختم کرانے پر زور
ٹوکیو . . . عالمی بینک نے افغانستان میں افیون کی کاشت ختم کر نے لئے اقدامات کر نے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عالمی بنیک اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے شعبہ کی ٹوکیو سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ افغانستان کو افیون سے پاک کر نے کے لئے ملک میں آبپاشی ،سڑکوں کی تعمیر اور دیہی ترقی کے لئے دو ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افیون کی کاشت افغانستان میں سب سے کامیاب تجارت ہے جسے صرف کاشتکاروں کو دوسری منافع بخش فصلوں کی کاشتکاری کی جانب راغب کر کے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ مضبوط معیشت اور ترقی اور منشیات کے خلاف اقدامات کے بغیراس سلسلے میں کامیابی نہیں ہوسکتی۔عالی ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں کمیونٹی کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں،آبپاشی کے وسیع نطام،لائیو اسٹاک کے استعمال میں اضافہ اور دیہی کاروبار اور تجارت کے اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|