واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عافیہ صدیقی کی گرفتار ی جنیوا ویاناکنونشن اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-08, 11:28 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عافیہ صدیقی کی گرفتار ی جنیوا ویاناکنونشن اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

عافیہ صدیقی کی گرفتار ی جنیوا ویاناکنونشن اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

عافیہ صدیقی کی گرفتار ی جنیوا ویاناکنونشن اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
کراچی (پاک ڈاٹ نیٹ) امریکا میں اسیر پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی دہشت گرد نہیں بلکہ وہ دہشت گردی کا شکار ہوئی ہیں ، امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کو انصاف ملنے کی توقع نہیںہے، عافیہ صدیقی کی گرفتار ی جنیوا ویاناکنونشن اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اگر حکومت سنجیدگی سے کوشش کرے تو عافیہ ایک دن میں پاکستان آسکتی ہیں ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ان کے وکلاءسے بھی ملاقات نہیںکی جا رہی ۔ وہ جمعہ کو اپنے بھانجے محمد احمد اور والدہ کے ہمراہ کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہیں اور انہیں پاکستان واپس لایا جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ میری بہن زندہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں مل جائے ضرورت محسوس کرنے پر میں امریکا بھی جاﺅں گی ۔اس سوال پر کہ کیا آپ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق حکومت کی جانب سے کےے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں پر انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ اور حکومت کی جانب سے مجھے جو یقین دہانی کرائی گئی ہے اس سے کافی حد تک مطمین ہوں ۔انہوں نے کہا کہ18جولائی 2008 سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے جب کہ عملاً وہ پانچ سال پہلے سے قید ہیں ۔ بھانجہ ملنے پر بہت خوش ہیں اور چاہتی ہوں کہ باقی دو بچے بھی جلد ہمیں مل جائیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی زخمی ہیں اور ان کے زخموں سے پیپ بہہ رہا ہے اللہ تعالی اولاد چھیننے کا غم کسی کو نہ دے ۔ نواسہ ملنے پر خوش ہوں ، ڈاکٹر عافیہ کا کسی دہشت گرد جماعت سے تعلق نہیں اور جو نام میڈیا پر میری بیٹی سے القاعدہ کے حوالے سے منسوب کےے جا رہے ہیں وہ خود میں نے میڈیا پر سنے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کے بیٹے محمد احمد نے کہا کہ میں پاکستان آ کر بہت اچھا اور خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستانی, ڈاٹ, قید, موقع, اللہ, امریکہ, جلد, خوش, خلاف, سال, غم, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہنی مون پر جانیوالے دو جوڑے بھی زندگی کی بازی ہار گئے گلاب خان خبریں 0 29-07-10 03:45 AM
فوزیہ وہا ب کی داتا دربار آمد پر صدرپاکستان کے خلاف عوام کی نعرہ بازی جاویداسد خبریں 8 05-07-10 04:41 PM
رحمن ملک صوبوں میں انتشار پھیلارہے ہیں، شہباز شریف: فوزیہ وہاب کی داتا دربارآمد پر شدید نعرے بازی: روپ خبریں 0 03-07-10 02:53 PM
ڈیرہ غازی خان خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 10 02-03-09 03:46 PM
سوئی:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ڈرائیورہلاک عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger