طالبان کے 2سابق گورنر فیصل آباد سے گرفتار:امریکا نے اشتراک عمل قرار دے دیا
طالبان کے 2سابق گورنر فیصل آباد سے گرفتار:امریکا نے اشتراک عمل قرار دے دیا
افغان طالبان کے 2سابق گورنرملاعبدالسلام اور ملامیر محمد کو فیصل آباد سے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرفتارکیے گئے طالبان رہنما قندوز صوبے کے شیڈو گورنر ملا عبدالسلام اور بغلان کے شیڈو گورنر ملامیر محمد ہیں۔ قندوز کے گورنر محمد عمر نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پاکستانی حکام نے دونوں طالبان رہنماو¿ں کو پچھلے ہفتے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق ملا عبدالسلام اور ملا میرمحمد طالبان شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ ملا عبدالسلام کو طالبان تحریک کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملنے والی معلومات کی بناءپر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیاتاہم پاکستانی حکام نے ان گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ناٹو کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام تک افغانستان کی34 میں سی33 صوبوں میں طالبان کی شیڈو حکومتیں قائم تھیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہناہے کہ طالبان رہنماوں کی گرفتاری پاکستانی قیادت کی سوچ میں تبدیلی کا واضح اشارہ ہے جبکہ وائٹ ہاوس نے اسے خطے میں پاکستان کے ساتھ امریکی اشتراک عمل کی مثال قراردیا ہے۔جدہ میں برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون میں اضافہ ہورہا ہے جو بہت اہم ہے۔ ا
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــ
روزنامہ جسارت۔
|