واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


طالبان کے خلاف کارروائی کا آغاز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-06-08, 07:35 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default طالبان کے خلاف کارروائی کا آغاز

طالبان کے خلاف کارروائی کا آغاز

نیٹو اور افغان افواج نے افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے مضافات سے طالبان مزاحمت کاروں کو باہر نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیٹو افواج اور طالبان مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

نیٹو کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف کارروائی کی سالاری افغان فوجی کر رہے ہیں جنہیں کینیڈا کے فوجی دستے کی مدد حاصل ہے۔

اس کارروائی سے قبل قندھار شہر کے قریب ارغنداب کے ضلع سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

نیٹو ترجمان مارک لیئٹی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کارروائی میں کافی تعداد میں فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا ’چوں کہ طالبان مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے لہذا ہم زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتے۔‘

ادھر قندھار شہر کے قریبی شہروں میں رہنے والے لوگوں اور حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ضلع ارغنداب سے سینکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔

جمعہ کو شہر کی جیل سے ساڑھے تین سو طالبان جنگجو فرار ہو گئے تھے۔

افغان اور نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے کسی بھی مملکنہ خطرے کے پیش نظر فوجی نفری کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے طالبان جنگجو بھی پیر کے روز دیہاتوں پر قبضہ کرنے والے طالبان میں شامل ہیں یا نہیں۔

افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے بی بی سی کو بتایا ہے

کہ ’طالبان اپنے ٹھکانے مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں اور کسی جگہ بھی زیادہ وقت نہیں رکتے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’اس کے علاوہ انہوں کچھ پل بھی اڑا دیے ہیں لیکن ہم انہیں ہر جگہ تلاش کر رہے ہیں‘۔

اطلاعات کے مطابق نیٹو ہیلی کاپٹر دیہاتوں پر ایسے اشتہار گرا رہے ہیں جن میں لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آپریشن سے پہلے علاقے سے چلے جائیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, نظر, آپریشن, تلاش, جیل, خلاف, خبر, شہر, طالبان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger