واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ضمنی انتخابات: حکمران اتحاد فاتح

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-06-08, 12:39 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ضمنی انتخابات: حکمران اتحاد فاتح

ضمنی انتخابات: حکمران اتحاد فاتح

پاکستان میں ضمنی انتخابات میں حکمران اتحاد میں شامل پارٹیوں کو برتری حاصل ہے اور بیشتر سیٹیں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ملی ہیں لیکن اتحادی جماعتوں میں مسلم لیگ نون باقی جماعتوں سے آگے ہے۔
پنجاب کے نتائج جمعرات کو ملک بھر میں قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلیوں کی تئیس نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی پانچ میں سے تین نشستیں مسلم لیگ نون نے حاصل کی ہیں۔ راولپنڈی کی سیٹ این اے باون سے مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی شہر کی دوسری سیٹ این اے پچپن سے مسلم لیگ نون کے حاجی پرویز خان جیت گئے ہیں۔ شخیوپورہ میں رانا افضال حسین نے ایک لاکھ انیس ہزار اسی ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب سے دو نشستیں ایسی ہیں جن پر پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے اور اب ان پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی پی دو سو انیس پر عام انتخابات میں موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیتے تھے جہاں سے اب آزاد امیدوار کرم داد والہ جیتے ہیں۔ اسی طرح پی پی پی دو سو اٹھاون پر عام انتخابات میں عبدالقیوم خان جتوئی جیتے تھے لیکن اب الیکشن کمیشن کے مطابق وہاں سے آزاد امیدوار سید ہارون احمد سلطان بخاری جیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں پی بی چوالیس پر پہلے مسلم لیگ(ق) کے جام میر محمد یوسف جیتے تھے لیکن اب یہاں آزاد امیدوار جیتے ہیں۔ سندھ میں پی ایس تیس پر پہلے پیر سید صدرالدین شاہ راشدی جیتے تھے اب یہ سیٹ پیپلزپارٹی نے حاصل کی ہے۔ سرحد سے پی ایف بیس پر پہلے آفتاب احمد خان شیرپاؤ جیتے تھے اب وہاں سے اے این پی کے امیدوار جیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مردان سے پیپلز پارٹی کے خان زادہ خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت سے این اے گیارہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اوکاڑہ پنجاب سے سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کے صاحبزادے خرم جہانگیر وٹو اناسی ہزار ایک سو پچانوے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

صوبائی اسمبلیوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ نون کا پلہ بھاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بارہ میں سے سات پر مسلم لیگ(نواز)، تین پر پیپلز پارٹی اور دو پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

پی ایم ایل (ن) کے کامیاب امیدواروں میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ، رانا محمد ارشد، رانا شمیم احمد، سید زعیم حسین قادری، مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار کھوسہ، سردار واجد علی اور میاں فدا حسین شامل ہیں۔

فیصل آباد سمندری سے پیپلز پارٹی کے قاسم ضیاء کامیاب ہوئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ سے اسی پارٹی کے قیصر اقبال سندھو صوبائی اسمبلی کے رکن بن گئے۔ کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار مخدوم زادہ سید ہارون احمد سلطان بخاری اور کرم داد واہلہ ہیں۔

صوبۂ سرحد
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق صوبۂ سرحد میں عوامی نیشنل پارٹی کے دو، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ایک اور آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ عوامی نشینل پارٹی کے تیمور خان چارسدہ سے اور شیر شاہ خان سوات سے کامیاب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے انورخان ایڈووکیٹ اور آزاد امیدواروں تاج محمد خان ترنڈ، ڈاکٹر محمد خالد رضا پیر زکوڑی شریف کو کامیاب قرار دیا گیا۔
سندھ، بلوچستان
سندھ سے پیر سید بچل شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان کی تین میں سے ایک سیٹ گورنر ذوالفقار مگسی کے بھائی طارق مگسی نے حاصل کی ہے۔ وہ آزاد امیدوار تھے۔ ایک اور آزاد امیدوار پیر عبدالقادرر جیلانی کو ملی جبکہ ایک سیٹ پر پیپلز پارٹی کے اسفندیار خان کاکڑ کامیاب ہوئے۔

ان ضمنی انتخابات میں ملک کی بعض اہم سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں لیکن ان میں سے چند بلامقابلہ کامیاب ہوگئی ہیں۔

کامیاب ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی بہن فریال تالپور اور مسلم لیگ نون کےصدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز قومی اسمبلی کی نشستوں پر جبکہ خود شہباز شریف، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور ایک مسلم لیگی وزیرمجتبیٰ شجاع الرحمان صوبائی نشستوں سے کامیاب ہوگئے۔

جس حلقے سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف امیدوار تھے وہاں عدالتی حکم پرالیکشن ہی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ حافظ آباد میں ایک امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, ویب, وزیر, نواز شریف, موجودہ, آصف زرداری, اعلیٰ, بھائی, تاج, جیت, جام, خان, خرم, ذوالفقار, زرداری, سردار, شہر, صفدر, صوبائی, صاحبزادے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger