ضمنی الیکشن کے بعد شہباز شریف ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنیں گے
ضمنی الیکشن کے بعد شہباز شریف ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنیں گے
ضمنی الیکشن کے بعد شہباز شریف ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنیں گے
اسلام آباد (طارق بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے اور اپنی نااہلی کلیئرکرانے کے بعد بالآخر وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ ن لیگ کے ایک سنیٹر رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اکثریتی پارٹی ہونے کے باعث شہباز شریف کے ایم پی اے منتخب ہونے تک درمیانی عرصے کیلئے ن لیگ پنجاب اسمبلی میں کسی اور رکن کو وزیراعلیٰ منتخب کرے گی۔ ن لیگ نے سرکاری طور پر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے تاحال نامزدگی کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اس عہدے کیلئے عوامی سطح پر کوئی نام سامنے لایا گیا ہے۔ آئین میں کوئی ایسی شق موجود نہیں جس کے تحت کسی ایسے شخص کو وزیراعلیٰ منتخب کیا جا سکے، جو ایم پی نہ ہو یا کسی ایسے شخص کو وزیراعظم منتخب کیا جا سکے جو ایم این اے نہ ہو۔ ان عہدوں کیلئے آئین میں واضح طور پر ”نامزدگی“ نہیں ”انتخاب“ کا کہا گیا ہے۔ وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد شوکت عزیز کے اٹک سے ایم این اے منتخب ہونے تک عبوری مدت کیلئے اس اعلیٰ عہدے کیلئے چوہدری شجاعت حسین کو قومی اسمبلی کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا۔ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ غوث علی شاہ کو مارشل لاء کے ایک ضابطے کے تحت وزیر اعلی سندھ بنا دیا گیا۔ اگرچہ وہ منتخب ایم پی اے نہیں تھے اور وہ جج کے عہدے سے مستعفی بھی نہیں ہوئے تھے۔ بطور رکن صوبائی اسمبلی ان کا انتخاب بعد میں ہوا جب وہ وزیر اعلیٰ بن چکے تھے۔ آئین کے آرٹیکل 224 (4) کے تحت جب قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کی کوئی نشست خالی ہو جائے تو یہ نشست پُر کرنے کیلئے 60 روز کے اندر الیکشن کرانا ہو گا۔ گذشتہ دسمبر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور نے شہباز شریف کو ان کے مخالف کی جانب سے پٹیشن پر نااہل قرار دیدیا تھا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|