صدر استعفیٰ دیں یا مواخذے کیلئے تیار رہیں، پیپلز پارٹی کا پیغام
صدر استعفیٰ دیں یا مواخذے کیلئے تیار رہیں، پیپلز پارٹی کا پیغام
صدر استعفیٰ دیں یا مواخذے کیلئے تیار رہیں، پیپلز پارٹی کا پیغام
اسلام آباد( اظہر سید/ خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مشرف کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیں یا مواخذے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں پارٹی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے مارک سیگل کو لکھے گئے آخری خط میں جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اسکی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے صدر مشرف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ، پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر مشرف نے محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ جو وعدے بھی کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے انہیں پارٹی کی بار بار درخواستوں کے باوجود مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جبکہ ان کے قتل کے بعد تمام شواہد بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئیں، اقوام متحدہ سے تحفظات کا مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا گیا انتخابات میں بھی حلیف جماعتوں کو کامیاب کرانے کی کوششیں کی گئیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اس خبر کی تصدیق کیلئے جب رابطہ کیا گیا تو بتایا کہ صدر مشرف کو انتخابی نتائج سے سمجھ جانا چاہئے کہ اب انہیں کیا کرنا ہے اور ہماری اطلاعات یہی ہیں کہ وہ سمجھ چکے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|