| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان میں پولیس کے مطابق صوبہ سرحد کے شہر چارسدہ میں سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر ایک خودکش حملے میں کم سے کم ’30 افراد‘ ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق شیرپاؤ کو حملے میں نقصان نہیں ہوا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں تک پہنچایا جارہا ہے۔ حملے کے وقت آفتاب شیرپاؤ پشاور سے چالیس کلومیٹر دور اپنے گھر کے قریب ایک مسجد میں میں لوگوں سے عید مِل رہے تھے۔ حملے کے وقت مسجد میں تقریباً ایک ہزار لوگ جمع تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ مسجد آفتاب شیرپاؤ کی رہائش گاہ کے احاطے کے اندر واقع ہے۔ ایک اور پولیس اہلکار محمد شریف ورک نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ خودکش بمبار ’لوگوں کے اندر تھا جو عید کی نماز پڑھ رہے تھے۔‘ جائے وقوع پر موجود چھبیس سالہ نوجوان شوکت علی نے بتایا کہ ’ہم نماز ادا کر رہے تھے کہ ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا، جیسے ہماری کان کی چادر پھٹ گئی۔‘ آفتاب شیرپاؤ پر آٹھ ماہ میں یہ دوسرا حملہ ہے۔ وہ آئندہ ماہ کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں بمبار نے خود کو اڑا دیا۔ پولیس افسر خالد خان نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ آفتاب شیرپاؤ اور ان کے بیٹے اس حملے میں بچ گئے ہیں۔ بشکریہ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پولیس, پاکستان, وزیر, نماز, مسجد, خودکش, خان, دھماکہ, شہر, عید, علی, صوبہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 35 | 01-01-11 12:05 PM |
| ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال | جاویداسد | خبریں | 1 | 20-12-10 07:51 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 24-12-07 12:01 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 12:50 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 10:12 AM |