01-01-08, 11:37 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شہید بہن کی دانشمندی پر فخر ہے،میرے لئے باپ کی طرح تھیں،صنم بھٹو
شہید بہن کی دانشمندی پر فخر ہے،میرے لئے باپ کی طرح تھیں،صنم بھٹو
شہید بہن کی دانشمندی پر فخر ہے،میرے لئے باپ کی طرح تھیں،صنم بھٹو
کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بہن صنم بھٹو نے کہا ہے کہ انتہائی رنج و غم کے اس عالم میں آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ میں یہ بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ مجھے اپنی شہید بہن کی دانشمندی پر فخر ہے اور میں ان کے ہر فیصلے کو مانتی رہی ہوں۔پیر کے روز نوڈیرو سے اپنے دستخط سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاتی زندگی میں بھی، میں نے بینظیر بھٹو شہید کی دی گئی نصیحتوں کانہ صرف احترام کیا بلکہ ان کو قبول بھی کیا ،وہ میرے لئے باپ کی طرح تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں بینظیر بھٹو شہیدکی خواہش کے مطابق پی پی کی جانب سے 30دسمبر کو کئے گئے فیصلوں کی تائید کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ کی خواہش کے مطابق لیڈر شپ کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلے نے نہ صرف پارٹی کو قیادت کے مسئلے کی وجہ سے پیدا ہو نے والے اختلافات سے بچا لیا بلکہ یہ مستقبل میں اسے مزید مضبوط کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ میں کبھی بھی سیاست کا حصہ نہیں رہی لیکن آپ لوگوں کی طرح میری حمایت بھی اپنی شہید بہن کے ہرسیاسی فیصلے میں شامل رہی ہے۔
|
|
|