| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس سال اگست کے مہینے میں افغانستان کے صوبے ہرات میں کیے جانے والے فضائی حملے میں تیس سے زیادہ عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ہرات کے مقام عزیز آباد پر کیے گئے حملے کے بعد امریکی فوج کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں صرف پانچ سے سات شہری ہلاک ہوئے تھے، تاہم علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے پیش نظر افعان حکام اور اقوام متحدہ نے اس کی تفتیش کے بعد کہا تھا کہ اس فضائی حملوں میں بچوں سمیت نوئے عام شہری مارے گئے تھے۔ امریکی فوج نے اب اعتراف کر لیا ہے کہ اس کے ابتدائی اندازے سے کہیں زیادہ شہری اس حملے میں مارے گئے تھے۔ امریکی فوج نے یہ اعتراف اس واقعے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد کیا ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی تفتیش کے مطابق بائیس اگست کو کیے گئے اس فضائی حملے میں تینتیس افغان شہری مارے گئے تھے۔ فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں بائیس مزاحمت کار بھی ہلاک ہوئے تھے۔ افغان اور اقوام متحدہ کی طرف سے علیحدہ علیحدہ تفتیش کے بعد امریکی فوج بھی اس واقعہ کی تفتیش کرنے پر مجبور ہوئی تھی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں مرنے والوں کی لاشوں کو فلمایا گیا تھا۔ اس میں کئی کم سن بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔ افغان حکومت اور اقوام متحدہ نے علاقے میں تفتیش کے بعد کہا تھا کہ اس فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد نوے تھی۔ اب واقعے کے ڈیڑھ ماہ بعد امریکی فوج نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس کا ابتدائی بیان غلط تھا۔ لیکن ساتھ تفتیشی ٹیم کے سربراہ جنرل مائکل کیلن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادی افواج نے جنگ کے قوانین کے دائرے میں یہ کارروائی کی تھی۔ عزیز آباد پر اس حملے میں شہری ہلاکتوں کے حوالے سے افغان حکومت نے امریکی فوج سے سخت احتجاج کیا تھا۔ |
|
|
|
| وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (14-10-08) |
![]() |
| Tags |
| color, نظر, مکمل, اقوام متحدہ, احتجاج, بچوں, سال, عزیز, صوبے, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| :::::اونٹنیوں کے دودھ اور پیشاب سے علاج والی حدیث پر اعتراضات کے جواب ::::: | عادل سہیل | علوم حدیث | 21 | 15-12-10 07:59 PM |
| ’اپنی غلطیوں کا اعتراف کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے‘ | ابرارحسین | عمومی بحث | 4 | 05-11-10 11:37 PM |
| مشرف نے غلطیوں کا اعتراف نہیں،اقبال جرم کیا ہے:بابر اعوان | جاویداسد | خبریں | 0 | 02-10-10 03:14 PM |
| غلطیوں کے اعتراف کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے | راجہ اکرام | سیاست | 7 | 20-01-09 08:59 AM |