واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شوبز نیوز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-08, 05:17 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شوبز نیوز

شوبز نیوز

شوبز نیوز


ریان رینالڈز اور اسکارلٹ جوہانسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

لاس اینجلس........معروف ہالی وڈ اسٹار ریان رینالڈز اور اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔خبررساں ادارے کے مطابق اکتیس سالہ ریان رینالڈز اور تیئس سالہ اسکارلٹ جوہانسن کی شادی کی تقریب کینیڈا کے شہر وینکوور کے باہر ایک نواحی علاقے میں منعقد ہوئی ۔ریان رینالڈز اور اسکارلٹ جوہانسن کے درمیان پہلی ملاقات فروری دوہزار سات میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں فنکاروں نے باقاعدہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان چار ماہ قبل کیا تھا اور اب ریان اور اسکارلٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ ریان رینالڈز کا تعلق بھی کینیڈا سے ہے جس کے بعد وہ فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کے لئے امریکا تشریف لائے تھے ۔تاہم خبررساں ادارے کے مطابق ریان رینالڈز اور اسکارلٹ جوہانسن کے ترجمان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے مزید تفصیلات مہیا کرنے سے گریز کیا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
یش راج چوپڑا 75برس کے ہوگئے

ممبئی........بالی وڈ کے ناموراداکار،ہدایتکار،فلمس از،مصنف اورڈائریکٹر یش راج چوپڑا نے اپنی زندگی کے پچہتر برس مکمل کرلیے ۔غیرملکی فلمی نیوز ایجنسی کے مطابق بالی کے اسٹار اورمشہورومعروف اداکاریش راج چوپڑا نے اپنی زندگی کے پچہتر سال مکمل کرلیے ۔فلمی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ یش راج چوپڑا ایک اچھے اوردل کوموہ لینے والے اداکارہی نہیں بلکہ ایک بہترین ڈائریکٹر،ہدایتکار،فلمساز اورمصنف بھی ہیں ۔ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتو ں کی بدولت اب تک کئی بار ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ستائیس ستمبر انیس سوبتیس کوپاکستان میں پیداہونے والے یش راج چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا ۔بھارت کا سب سے بڑا پروڈکشن ہاو¿س ” یش راج فلمز “بھی یش چوپڑا ہی کا ہے ۔اس کے ڈائر یکٹر یش کے بڑے صاحبزادے ادیتیا چوپڑا ہیں جبکہ آپ کے چھوٹے بیٹے اودے چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری کے بہترین ا داکار ہیں ۔بالی وڈ کے اس عظیم سرمائے نے اپنی زندگی میں کئی کارنامے سرانجام دیئے ۔آپ نے انیس سوپینسٹھ میں وقت فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔اسکے علاوہ انیس سو پینسٹھ سے لیکراب تک آپ کی فلموں میں اتفاق ،دیگ،دیوار،لمحے ،دل والے دلہنیا لے جائیں گے ،دل تو پاگل ہے ،ویرزارا،کابل ایکسپریس ،چک دے انڈیا اوربچنا اے حسینوں شامل ہیں ۔یش نے بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنے شائقین کواپنی کارکردگی سے خوب محظوظ کیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بھاری فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف پلے بیک سنگرمہیندر کپور انتقال کر گئے

ممبئی........بھاری فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف پلے بیک سنگر مہیندر کپور انتقال کر گئے۔ مہیندر کا انتقال چوہتر سال کی عمر میں ہوا وہ گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار تھے۔بالی وڈ فلم انڈسٹری کی کامیابی کا اہم ستون گائیکی ہے جس کی وجہ سے بے شمار بھارتی فلموں نے نہ صرف نام کمایا بلکہ دوسری فلم انڈسٹریوں نے بھی ان کی کاپی کی۔ ان ہی گلوکاروں میں سے ایک مہیندر سنگھ ہیں جن کی پیدائش امرتسر میں ہوئی اور انیس سو پچاس میں انہوں نے آل انڈیا یوتھ فیسٹول میں پرفارم کر کہ لوگوں کا دل جیت لیا اور وہاں سے ہی ان کا کیریئر شروع ہوا اور پہلی فلم” تیرے پیار کا آسرا“ میں پلے بیک سنگر کا کام کیا۔انیس سو پچاس سے انیس سو ساٹھ تک انہوں نے بے شمار فلموں کیلئے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کے گائے ہوئے کچھ مشہور گانوں میں سے ” بھارت کے رہنے والے“ ” اب کے برس“ ہیں۔ اس طرح مہیندر نے فلم انڈسٹری میں اپنا ایک نام اور مقام بنا لیااور انہوں نے بھاری فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ابھیشیک نے دہلی جانے کا پروگرام ملتوی کردیا

ممبئی........بالی وڈ کے اسٹار اداکار ابھیشک بچن نے دہلی جانے کا پروگرام کینسل کر دیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن نے اپنا دہلی جانے کا پروگرام کینسل کر دیا اور وہاں جو بھی ان کے پروگرام تھے وہ ملتوی کر دیئے۔ ابھیشک کا کہنا ہے کہ انہوں نے دلی نہ جانے کا فیصلہ وہاں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کیا ہے۔ابھیشک کے دہلی کے پروگرام کے بارے میں امیتابھ بچن نے ایک ریڈیو پر اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی جب دلی میں دھماکے ہوئے تھے اس وقت بھی ابھیشک دلی میں موجود تھا اور وہ بہت مشکل سے گھر پہنچا تھا کیونکہ دھماکوں کے بعد سارے شہر میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ اس وجہ سے اب ابھیشک کو اپنا پروگرام کینسل کرنا پڑا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کترینا سب سے ہاٹ اداکارہ ہیں، ارجن رام پال

ممبئی........بالی وڈ کے اسٹار اداکار ارجن رام پال کا کہنا ہے کہ کترینا کیف فلم انڈسٹری کی سب سے ہاٹ اداکارہ ہیں۔یہ بات ایک ہفتہ وار پروگرام ساجد سپر اسٹار میں گیسٹ آئے ہوئے ارجن رام پال نے کی جبکہ ان کے ہمراہ بالی وڈ کی حسین اداکارہ دیا مرزا بھی شامل تھیں۔ ارجن نے اس پروگرام میں اپنی شادی سے پہلے کی باتیں بتائی اور یہ بھی کہ کس طرح ایک لڑکا اور لڑکی شادی سے پہلے رازو نیاز کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی فلمی دنیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایک الگ مقام بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ بہت زیادہ محنت کرتے ہیں۔ ارجن نے آجکل کی ہیروئنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہاس وقت بالی وڈ فلم انڈسٹری کترینا سب سے ہاٹ اداکارہ ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
مشہور ادکارہ منیشالامبا بھارت کے ایک فیشن شومیں ماڈلنگ کرینگی

ممبئی........مشہور ادکارہ منیشالامبا بھارت کے ایک فیشن شومیں ماڈلنگ کر رہی ہیں یہ شو ممبئی سے جاری ہونے والا شیواز فیشن ویک ہے جو ممبئی کے بعد بینگلوراور کولکتا سے ہوتا ہوا نیو دلی پہنچے گا جہاں اس کا اختتام ہوگا ۔ اس فیشن ویک کے دوسرے دن ممبئی میں دو بھارتی ڈیزائینرزرگھویندر راٹھور‘ اور’ وکرم پھدنیس‘ نے اپنے ڈیزائنز پیش کئے.ان کی اس کلیکشن کے لئےخاص بالی وڈ کی اداکارہ مینیشا لامبا نےماڈلنگ کی۔ مینیشالامبا نے خاص بالی وڈ اسٹائل اور لال لباس میں ماڈلنگ کی۔ جس پر سنہرے رنگ کا کام کیا گیا تھا.اس ڈریس کے بارے میں ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ اس ڈریس کو بالی وڈ سے ہی متاثر ہو کر بنایا گیا ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
یحیٰی (29-09-08)
جواب

Tags
color, کارنامے, ٹریفک, پاگل, لڑکی, نیوز, مکمل, بہترین, جیت, زندگی, شہر, صاحبزادے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کتاب "لذتِ آشنائی" نوائے وقت، جناح نیوز,ایکپریس نیوز گوہر خبریں 0 26-03-10 04:46 PM
شوبز نیوز ابن جلال خبریں 9 09-06-08 02:04 AM
فری اردو نیوز ڈاٹ کام عبدالقدوس ویب سائٹس کا جائزہ 4 13-06-07 07:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger