واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے، گیارہ ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-10, 11:57 PM   #1
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے، گیارہ ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے، گیارہ ہلاک

شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوسی طیاروں نے دو مختلف حملوں میں مبینہ عسکریت پسندوں کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے اور ان حملوں میں گیارہ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں امریکی جاسوسی طیاروں نے بدھ کی شام تقریباً سوا چار بجے شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں عسکریت پسندوں کے ایک مرکز پر دو میزائل داغے۔ ان کے مطابق اس حملے میں پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے حملے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد امریکی جاسوسی طیاروں نے اسی مقام کو دوبارہ نشانہ بنایا جس سے وہاں موجود مزید چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ان کے بقول دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب مبینہ عسکریت پسند ملبے سے اپنے ساتھیوں کی لاشیں نکالنے میں مصروف تھے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بقول سرِدست یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک شدگان میں غیر ملکی جنگجو یا مقامی طالبان کا کوئی اہم رکن شامل ہے یا نہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران شمالی وزیرستان میں ہونے والا یہ پانچواں ڈرون حملہ ہے۔


یہ حملے جس علاقے میں ہوئے ہیں اسے حقانی نیٹ ورک کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوسی طیاروں کے حقانی نیٹ ورک کے زیر اثر علاقے پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے سرحد پار افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں میں یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر ملوث ہے۔

امریکہ پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا آرہا ہے تاہم پاکستانی حکام ایسا کرنے سے کتراتے رہے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پہلے ہی جنوبی وزیرستان میں کارروائیوں میں مصروف ہیں اور آپریشن کا دائرہ بڑھانا فوجی لحاظ سےممکن نہیں ہے۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-01-10, 12:46 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک ادھ دن میں تٍفصیل مل جائے گی۔ یہ عام شہری تھے یا جگہ جگہ پھٹنے والے جاہل۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-01-10, 05:52 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال میں پتہ چل گیا ہو گا کہ کون تھے
جو لوگ مکان کے ملبے سے لاشیں نکال رہے تھے ان پر بھی میزائل داغے گئے اور 15 ہلاک کر دئیے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے چارے مجرم
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوئی, گزشتہ, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وقت, چار, مقام, ملکی, مطابق, معلوم, آپریشن, اپنے, اردو, اسے, اضافہ, حملہ, خلاف, خدشہ, شام, طور, طالبان, علاقے, عسکریت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:18 AM
بھارت پاکستان کا پانی چوری نہیں کررہا، وزیر خارجہ ھارون اعظم خبریں 3 04-05-10 10:50 PM
جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن ھارون اعظم پاکستان میں دہشت گردی 6 23-10-09 09:07 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 19-09-08 12:51 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger