| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پندرھویں شعبان المعظم (شبِ برأت) جمعرات کو نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، مساجد میں نماز عشاء کے بعد علماء کرام و مشائخ عظام اس بابرکت رات کے حوا لے سے خطاب کریں گے، نماز مغرب کے بعد چھ نوافل ادا کئے جائیں گے۔ مساجد میں شب بیداری کا انتظام کیا جائے گا، علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کرینگے، شہر کی مختلف مساجد میں جمعرات کو سحری کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو نفلی روزہ رکھا جائے گا۔ شبِ برأت کا مرکزی اجتماع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن) میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔ اجتماع سے علامہ سید شاہ تراب الحق قادری خطاب کریں گے۔ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کراچی سٹی کے زیر اہتمام مساجد میں نوافل، محافل نعت، خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا شہر کے مرکزی قبرستانوں میں زائرین قبور کی رہنمائی کے لئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اس موقع پر مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و اے این آئی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ طا رق محبوب مرکزی قبرستانوں میں قا ئم استقبالیہ کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع ذکر ونعت ”شب برأت“ 6 اگست بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ صحرائے مدینہ سپر ہائی وے ٹول پلازہ، الفتح گراؤنڈ نزد بلال مسجد لانڈھی قبرستان گراؤنڈ حمایتی گوٹھ نزد ریلوے پھاٹک، تھانہ لطیف آباد بن قاسم ٹاؤن، کبریٰ عیدگاہ گراؤنڈ مہاجر کیمپ بلدیہ نمبر 3 بلدیہ ٹاؤن اور دیگر مقامات پر منعقد ہو گا۔ اجتماع ”شب برأت“ سے مولانا محمد الیاس عطار قادری خطاب کریں گے۔ جامع مسجد گل زار حبیب، گلستان اوکاڑوی میں شب برات میں مکمل شب بیداری ہوگی اورمرکزی اجتماع ہوگا۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی گیارہ بجے شب خصوصی خطاب کریں گے ان کے خطاب کے بعد نماز تسبیح ادا کی جائے گی اور دعا ہوگی۔جمعیت قادریہ کے زیر اہتمام قادری مسجد خانقاہ قادریہ علمیہ سولجر بازار میں جمعرات کو بعد نماز عشا شب برأت کی محفل ہوگی۔ خطیب و سجادہ نشین ڈاکٹر صاحبزادہ فرید الدین قادری خطاب کریں گے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا |
| کمائي نے خرم شہزاد خرم کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 06-08-09 | رضی | اے اللہ ہم پر اپنا کرم فرما اور ہمیں معاف کردے | 150 |
![]() |
| Tags |
| پاکستان, قرآن, نماز, مکمل, موقع, مسجد, آج, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, خصوصی, روزہ, سحری, شہر, شعبان, صاحبزادہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|