واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 10:03 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر

سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر

سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر



انقرہ(جنگ نیوز) ترکی کے صدر عبدالله گل نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات پوری دنیا کیلئے مثال کی حیثیت رکھتے ہیں، ہم پاکستان کو سیاسی گرداب سے نکالنا چاہتے ہیں، سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات خوشگوار رہے، انہیں ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہا، مسائل کو مذاکرات سے حل کیا جائے ورنہ ملک کو نقصان ہوگا، پاکستانی قیادت نے آئندہ عام انتخابات شفّاف اور آزادانہ منعقد کرانے کا یقین دلایا ہے، صدر پرویز نے وردی اتار کر عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔ دورہ پاکستان مکمل کر کے ترکی جاتے ہوئے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں نے جس طریقے سے پاکستان میں سیاسی بحران پر قابو پانے کے لیے ترکی کی کوششوں کو سراہا ہے اس پر ہم پاکستان کے سیاستدانوں کے شکر گزار ہیں۔ عبداللہ گل نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بڑے خوشگوار فضا میں مذاکرات کیے اور تما م سیاست دانوں نے برادر ملک ہونے کے ناطے ترکی کے اس کردار کی تعریف کی ہے۔ صدر گل نے کہا کہ پاکستان کے جن سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات ہوئے ان تمام نے ہماری ان کوششوں اور ہماری نیک نیتی کی قدر کی ہے اور اسے کسی بھی صورت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے تعبیر نہیں کیا ہے بلکہ اسے ایک برادر اور دوست ملک کی پُر خلوص کوشش اور خیر سگالی کے جذبے سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جن سے انہوں نے ملاقات کی ہے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں جو جمہوری منزل کو حاصل کرنے کے لیے ایک بہت ہی خوش آئند بات ہے اور اس سے پاکستان میں جمہوریت کوپھلنے پھولنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کی سوچ ایک د وسرے سے مختلف ہوسکتی ہے لیکن ان کے دل صرف پاکستان ہی کی محبت کے جذبے سے سرشار ہیں جوکہ ملک کے اتحاد اور یک جہتی کی بھی آئینہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے ان رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے گریز کرنے اور تمام مسائل کو صرف اور صرف مذاکرات کے ذیعے ہی حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ اپنانے یا پھرطاقت کے استعمال سے ملک ہی کو نقصان پہنچے گااور اس سے کوئی اور فائدہ حاصل کرے گا جس سے بچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ یہی ایک جمہوری راستہ ہے اور اسی جمہوری راستے سے حاصل کردہ کامیابی پائیدار اور طویل المدت ثابت ہوگی۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, نیوز, مکمل, محبت, مسائل, آئینہ, حل, دوست, راستہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی جاویداسد خبریں 0 13-10-10 11:27 PM
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:49 PM
19/جون پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایم کیو ایم امریکا مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 10:45 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 08:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger