| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,566
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سو ڈالر لیپ ٹاپ سکیم کو دھچکا
سستے داموں پر تیار ہونے والے پہلے لیپ ٹاپ تجرباتی طور پر نائجیریا میں زیرِ استعمال ہیں کمپیوٹر بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی انٹیل نے ترقی پذیر ممالک کے بچوں کو سستے داموں لیپ ٹاپ میہا کرنے والے پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اس فیصلے سے مشہور ’سو ڈالر فی لیپ ٹاپ‘ کے پروجیکٹ کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ انٹیل کمپنی نے نظریاتی اختلافات کے سبب ’ایک لیپ ٹاپ فی بچہ‘ (One laptop per Child-OLPC) نامی تنظیم کی تکنیکی مدد اور امداد بند کردی ہے۔ ’ایک لیپ ٹاپ فی بچہ‘ کا مقصد غریب ممالک کے بچوں میں کمپیوٹر کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینا ہے جس کی قیمت سو ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ انٹیل نے مجوزہ لیپ ٹاپ کی چپز بنانے کے لیے گزشتہ برس جولائی میں اس پروجیکٹ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور امکان یہ تھا کہ جنوری پانچ کو لاس ویگاس میں ہونے والے ٹیکنالوجی میلے میں اس نئی مشین کو منظر عام پر لایا جائےگا۔ اس نوعیت کے پہلے لیپ ٹاپ کے لیے انٹیل کی حریف کمپنی اے ایم ڈی نے چپس تیار کی تھیں۔ انٹیل کے ترجمان چک مولی نے کہا ہے کہ کمپنی نے او ایل پی سی بورڈ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔’ او ایل پی سی نے اینٹل سے کہا ہے کہ وہ کلاس میٹ پی سی سمیت کم قیمت لیپ ٹاپ بنانے والی دیگر کمپنیوں کی مدد ترک کر دے اور ’او ایل پی سی‘ پر خصوصی توجہ دے، آخر کار ہم نے یہی فیصلہ کیا کہ ہم ان کی فرمائش نہیں پوری کر پائیں گے۔‘ چک مولی نے مزید کہا کہ اس فیصلے میں اس بات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے کہ پہلے لیپ ٹاپ میں اے ایم ڈی چپ کا استعمال کیا گيا تھا۔ اس بارے میں او ایل پی سی کی طرف سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ’سو ڈالر فی لیپ ٹاپ‘ کے منصوبے کو یہاں تک پہنچانے کے لیے اس خیال کے بانی نکولس نیگروپونٹے کو ایک کٹھن سفر طے کرنا پڑا ہے۔ سنہ دو ہزار دو میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آنے کے بعد سے اس خیال کو کبھی تو بہت زبردست منصوبہ قرار دیا گیااور کبھی اس کا مذاق اڑا گیا۔ ابتداء ہی سے اس کے متعلق طرح طرح کی باتیں کہی جاتی رہی ہیں اس لیے اس کا دشوار ترین دور سے گزرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| منصوبہ, بچوں, ترک, تعلیم, خصوصی, سفر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| لرز تا دیپ | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 1 | 14-10-10 08:41 AM |
| اڑنے والی جیپ | فرحان دانش | دلچسپ اور عجیب | 2 | 25-12-09 09:28 PM |
| لیپ ایئر: یہ چھلانگ کس لیے | عبدالقدوس | دلچسپ اور عجیب | 4 | 08-11-08 07:38 PM |
| لیپ ٹاپ ۔ ۔ ۔مگر ذرا ہٹ کے | شازل | دلچسپ اور عجیب | 0 | 15-08-08 02:54 PM |
| دلیپ کمار | محمدعدنان | فلمی دنیا | 0 | 14-12-07 04:10 AM |