سول سوسائٹی سے مل کر لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے،نواز شریف
سول سوسائٹی سے مل کر لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے،نواز شریف
لاہور(مانیٹرنگ سیل/ جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا ایک نکاتی ہے اور وہ عدلیہ کی بحالی ہے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر بائیکاٹ کا فیصلہ کریں تو انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈسے خطاب کرتے ہوئے محمد نوازشریف نے کہا اگر حکومت نے من پسند نتائج کیلئے دھاندلی کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ الیکشن میں حصے لینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کو بائیکاٹ پر قائل کرنے میں ناکامی کے بعد کیا۔ بائیکاٹ اسی صورت میں موثر ہوتا اگر پوری اپوزیشن ملکر انتخابات کا بائیکاٹ کرتی، نواز شریف نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ سمیت کسی بھی محاذ پر آمریت کو کھلا راستہ نہیں دے سکتے اسی لئے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ 3 نومبر والی پوزیشن پر بحالی کے موقف پر قائم ہیں اور پارلیمنٹ میں عدلیہ کی بحالی کی کوششیں کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|