سوات شانگلہ کرم ایجنسی اور وزیرستان میں 301 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
سوات شانگلہ کرم ایجنسی اور وزیرستان میں 301 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن کے نظر ثانی شیڈول کے مطابق سوات شانگلہ کرم اور وزیرستان ایجنسیوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 15 نشستوں کیلئے 301 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ان علاقوں میں انتخابی شیڈول پر نظرثانی کی گئی تھی اور کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی تھی۔ 6دسمبر کی رات 12بجے تک کاغذات وصول کیے گئے تھے۔ سوات میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کیلئے 153 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ شانگلہ میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے 60 کرم ایجنسی میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے 63 اور شمالی وزیرستان ایجنسی میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کیلئے 25 امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج (ہفتے کو) مکمل ہو جائیگی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|