واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سوات: یونین کونسل ناظم قتل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-04-08, 12:12 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سوات: یونین کونسل ناظم قتل

سوات: یونین کونسل ناظم قتل

صوبۂ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے یونین کونسل ناظم اور انشورنس کمپنی کے ایک منیجر کو ہلاک کر دیا ہے۔
سوات سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح تحصیل کبل کے علاقے میں پیش آیا۔ تھانہ کبل کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یونین کونسل کبل کے ناظم محمد حسین ایڈوکیٹ اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ ہزارہ کے علاقے میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے ناظم موقع ہی پر ہلاک جبکہ ان کی والدہ اور بھائی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک انشورنس کمپنی کے ایریا منیجر اسحاق بھی ہلاک ہوگئے ہیں جن کی گاڑی ناظم کے گاڑی کے پیچھے جارہی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

مقامی صحافی شیرین زادہ نے بتایا کہ ناظم کی ہلاکت کے خلاف سوات کے وکلاء نے مینگورہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آواروں کا نشانہ ناظم تھے یا انشورنس کمپنی کے منیجر۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ خاندانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سرحد میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سوات میں کسی یونین کونسل ناظم کے قتل کا یہ پہلہ واقعہ ہے۔ اس سے پہلے سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کئی ناظمین ، پولیس اہلکار اور سابق ممبران صوبائی اسمبلی قتل کیے جاچکے ہیں۔ حکومت اور مقامی طالبان کے مابین مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سوات میں امن وامان کی صورتحال قدرے پرامن بتائی جاتی ہے۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, واقعات, موقع, بھائی, خلاف, طالبان, صوبائی, صورتحال, صبح, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج ضمانت پر رہا، سوئیڈن کی درخواست مسترد گلاب خان خبریں 0 17-12-10 07:29 AM
ایڈمنسٹریٹر کا پاسورڈ با آسانی ختم کریں ابن آدم سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 9 01-10-09 09:52 PM
ایڈمنسٹیر ٹر کا پاسورڈ ختم کرے WASEEM KHALIQ Ask Experts ماہرین کی رائے 3 27-07-08 02:27 PM
سورۃ یونس کے معانی کی ترجمانی عبداللہ حیدر علوم قرآن کریم 0 24-11-07 01:25 AM
ایڈمن پاسورڈ تبدیل کریں عبدالقدوس آئیں کمپیوٹر سیکھیں 5 04-08-07 02:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger