سوات: پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
سوات: پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
کراچی (پ ر) سوات سے تعلق رکھنے والے قصبہ کالونی سائٹ ٹاؤن کے رہائشی پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پختون پنجابی آرگنائزنگ کمیٹی کے منعقدہ ایک اجتماع میں کیا۔ اجتماع میں ایم کیو ایم پختون پنجابی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج خورشید مکرم، سائٹ ٹاؤن کے حق پرست ٹاؤن ناظم اظہار الدین کے علاوہ سوات برادری کے معززین نے بھی شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست ٹاؤن کے اظہار الدین نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے تمام مظلوم، محکوم اور مجبور قوموں کو نہ صرف متحد کیا بلکہ انہیں ایم کیو ایم کی شکل میں ایسا پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے جہاں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے جائز حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|