| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں ایک مبینہ خود کش حملے میں ایک فوجی اہلکار اور ایک خاتون سمیت نو افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں تیرہ فوجی جوان بتائے جاتے ہیں۔
سوات میں عسکریت پسندوں کے رہنما مولانا فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ابتدائی طور پر اس حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی لیکن رات گئے مقامی صحافی شیرین زادہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید دو زخمی دم توڑ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے بھی ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے۔ یوں اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد نو ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش ابھی تک مقامی افراد کے پاس ہے اور ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت کے کرفیو کے باعث لاش اٹھانے کے لیے ایمبولیس بھجوانا ممکن نہیں اور وہ یہ کام صبح کریں گے۔ مقامی لوگوں کے مطابق حملہ نوئی کلی کے علاقے میں کنڑہ بابا سڑک پر اس وقت کیا گیا جب وہاں پر کافی بھیڑ تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سارے علاقے کو بند کر دیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ اس سے قبل پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشدنےبتایا تھا کہ اتوار کی شام ایک فوجی قافلہ معمول کی گشت پر تھا کہ مینگورہ شہر کے قریب گاڑی میں سوار ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے قافلے کو نشانہ بنایا۔ ترجمان کے ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار کے علاوہ پانچ عام شہری ہیں جبکہ زخمیوں میں تیرہ فوجی جوان اور دس عام شہری شامل ہیں۔ ادھر سوات میں عسکریت پسندوں نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ سوات میں عسکریت پسندوں کے رہنما مولانا فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین نے کسی نامعلوم مقام سے بی بی سی کو ٹیلی فون کرکے دعوی کیا کہ دھماکے میں کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الضحیٰ کی وجہ سے وہ حملے نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں سکیورٹی فورسز نے سوات میں ان کے کئی ساتھیوں کے گھروں اور مدرسوں کو بم دھماکوں میں اڑایا ہے جس کی وجہ سے وہ مجبور ہوئے اور اتوار کو سکیورٹی فورسز پر تین مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔ سوات میں عسکریت پسندوں کی بظاہر روپوشی کے بعد سکیورٹی فورسز پر یہ دوسرا خودکش حملہ تھا۔ Last edited by وجدان; 24-12-07 at 11:08 AM. |
|
|
|
| وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا | Raziaslam (24-12-07) |
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 2
کمائي: 2
شکریہ: 1
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
. we have to look into the future of pakistan. very sad for pakistan
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| future, pakistan, پاکستان, ممکن, اللہ, خودکش, خودکش حملہ, رات, شہر, شام, عید, صوبہ, صبح, صحافی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا | عروج | شاعر مشرق علامہ اقبال | 9 | 15-05-11 01:07 PM |
| سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے | گلاب خان | خبریں | 0 | 09-12-10 06:22 AM |
| اسلام آباد +سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں پاکستانی فوج نے مقامی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کر | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 13-11-07 10:06 AM |