واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سوائن فلو کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-06-09, 11:41 PM   #1
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,035
کمائي: 21,477
شکریہ: 3,240
791 مراسلہ میں 2,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سوائن فلو کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

سوائن فلو کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

عالمی ادارۂ صحت نے جینوا میں ایک ہنگامی ملاقات کے بعد سوائن فلو کو عالمی وبا کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سوائن فلو کا وائرس دنیا کے کم از کم دو خطوں میں انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو رہا ہے۔

آسٹریلیا، جاپان، چلی اور برطانیہ میںسوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کی صبح اقوامِ متحدہ کے اہلکاروں کا ایک ہنگامی اجلاس جینیوا میں ہوا جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ کیا سوائن فلو کو عالمی سطح پر وبا قرار دے دیا جائے یا نہیں۔

سنہ انیس سو اڑسٹھ میں ہانگ کانگ میں فلو کے وائرس کے نتیجے میں انفلوئنزا کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا جس سے تقریباً دس لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

عالمی ادارۂ صحت نے آسٹریلیا میں سوائن فلو کے مریضوں میں یکدم اضافے کے پیشِ نظر جمعرات کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔اب تک آسٹریلیا میں بارہ سو کے قریب افراد سوائن فلو میں مبتلا ہیں۔

ہانگ کانگ میں بھی بارہ طلبا میں سوائن فلو کی تصدیق کے بعد نرسری اور پرائمری سکول جمعہ سے دو ہفتے تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کسی مرض کو وبا اس وقت قرار دیا جاتا ہے جب دنیا کے دو خطوں میں اس مرض کی انسانوں سے انسانوں میں منتقلی وسیع پیمانے پر شروع ہو جائے۔

اگرچہ سوائن فلو کے اکثر مریض صحتیاب ہو رہے ہیں تاہم عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وائرس سے 27737 افرد متاثر ہوئے جن میں سے 141 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

صحت کے امور کے لیے بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کے وائرس کو وبا کا درجہ دیئے جانے کا یہ مطلب نہیں کہ اچانک یہ وائرس زیادہ مہلک ہو گیا ہے۔ البتہ اس میں صحت کے معاملات سے وابستہ حکام کے لیے یہ اشارہ ضرور ہے کہ وہ اب یہ امکان واضح طور پر موجود ہے کہ اس مرض میں زیادہ لوگ مبتلا ہو سکتے ہیں۔
سوائن فلو کا وائرس اپریل میں میکسیکو میں ظاہر ہوا تھا اور تب سے اب تک شمالی اور جنوبی افریقہ میں ہزاروں افراد کو یہ مرض لاحق ہوا ہے۔ اب تک سوائن فلو کا وائرس ایچ ون این ون چوہتر ممالک میں پایا گیا ہے لیکن عالمی ادارۂ صحت نے اسے مکمل وبا قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

عالمی ادارے کی سربراہ مارگریٹ چین نے بدھ کو ان آٹھ ممالک میں حکام سے بات چیت کی جہاں سوائن فلو بڑی تعداد میں پایا گیا ہے۔ اس بات چیت کا مقصد یہ اندازہ لگانا تھا کہ تصدیق ہو سکے کہ اس مرض کا پھیلاؤ کس حد تک ہو چکا ہے۔
‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮سوائن فلو کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا‬
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (12-06-09)
جواب

Tags
وائرس, لوگ, چین, نظر, مکمل, منتقل, منتقلی, world, صبح, صحت, صحتیاب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 14-08-09 12:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger