واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: سندھ میں سیاسی سمجھوتے :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-12-07, 05:09 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,824
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 243 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ::: سندھ میں سیاسی سمجھوتے :::

::: سندھ میں سیاسی سمجھوتے :::

سندھ میں مسلم لیگ ق کی قیادت میں قائم سابق حکمران اتحاد نے کراچی میں چار نشستوں کے علاوہ تمام نشستوں پر ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں دس نشستوں پر سمجھوتے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

کراچی میں منگل کی شام متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر ارباب غلام رحیم نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے انتخابات کے لیے مشترکہ حکمت عملی کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کی تمام نشستوں پر ایم کیو ایم انتخابات لڑ رہی ہے جن میں وہ تمام جماعتیں اس کی مدد کریں گی جن سے سمجھوتہ ہوا ہے۔ تاہم ایک قومی اور تین صوبائی نشستوں پر سمجھوتہ نہیں ہوسکا۔


پی پی پی اور پی ایم ایل (ن)
کراچی کے حلقے این اے دو سو پچاس پر مسلم لیگ نواز کے امیدوار سلیم ضیا پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اور صوبائی حلقے پی ایس 113 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار قائمخانی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم ضیا کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ اندرون سندھ میں مسلم لیگ ق اور اس کی اتحادی جماعتیں ایم کیوایم کی تین قومی اور سات صوبائی نشستیں پر حمایت کر رہی ہیں جبکہ چار قومی اور دس صوبائی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی اور وہاں دونوں کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق، نیشنل پیپلز پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل اندرون سندھ میں مل کر انتخابات لڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں کہتی تھیں کہ سندھ میں مسلم لیگ ق کا کوئی وجود نہیں ہے مگر انہوں نے سندھ بھر میں امیدوار کھڑے کرکے اس کے وجود کو ثابت کیا ہے۔

کراچی کے حلقے این اے دو سو پچاس پر مسلم لیگ نواز کے امیدوار سلیم ضیا پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اور صوبائی حلقے پی ایس 113 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار قائمخانی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم ضیا کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر راشد ربانی کا کہنا ہے کہ ان کے جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، سنی تحریک اور جمعیت علمائے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں مگر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی تین نشستوں این اے 249 ، 241 اور 253 پر ان جماعتوں کی خواہش ہے کہ ان کے امیدوار ہوں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے یہ فصیلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیا کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے مذاکرات جاری ہیں آنے والے دو تین دنوں میں معاملات طئے ہوجائیں گے۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کراچی, پاکستان, ذوالفقار, شام, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی جاویداسد خبریں 0 13-10-10 11:27 PM
کسی سیاسی جماعت کو وکلا تحر یک پر اثر انداز نہیں ہو نے دینگے،بار کونسلوں ک عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:42 PM
امن کیلئے خود مختار ی اور قومی وقار پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:57 AM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 08:15 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger