واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ:عورتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-09, 06:33 PM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سندھ:عورتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ

سندھ:عورتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں حالیہ دنوں عورتوں کے خلاف مختلف نوعیت کے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں عورتوں کے خلاف مختلف مقامات پر تشدد کے چار واقعات پیش آئے ہیں جن میں سے دو عورتیں کارو کاری رسم کے تحت قتل کر دی گئیں۔ ایک عورت کےشوہر نے چاقو سے بیوی کا ناک کاٹ دیا اور ایک عورت نے اپنے والدین کے گھر سے پولیس کی مدد سے پناہ حاصل کی ہے۔

تیزاب کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں سے جانبر نہ ہو سکنے والی پچیس سالہ ماریہ شاہ کا معاملہ بھی خواتین کے ساتھ تشدد کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ ماریہ شاہ کراچی کے سول ہسپتال میں منگل کی صبح فوت ہوگئیں۔

انہی واقعات کی ایک کڑی کشمورت کندہ کوٹ ضلع کے علاقے تنگوانی میں ایک شخص حاتم بکھرانی سے ملتی ہے جنہوں نے اپنی بیس سالہ بیوی فرزانہ بکھرانی کی ناک چاقو سے کاٹ دی۔

فرزانہ کے مطابق وہ انہیں کارو کاری الزام کےتحت قتل کرنا چاہتے تھے مگر عزیز واقارب کی مدد سے وہ ہسپتال پہنچ گئیں۔ پولیس نے حاتم بکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

خواتین کے خلاف تشدد کے ایک اور واقعے میں شکارپور ضلع میں ایک شخص ارباب شر نے اپنی تیس سالہ بیوی جانل شر کو تین دن قبل گولیاں مارنے کے بعد بغیر غسل و کفن دفنا دیا تھا۔

شکارپور کے ضلعی پولیس افسر خادم رند کےمطابق پولیس نے کارو کاری اطلاعات پر جائے وقوعہ سے لاش برآمد کی جو بغیر کفن کے تھی۔ پولیس نےارباب شر کو گرفتار کر لیا ہے۔


شوہر نے بیس سالہ فرزانہ بکھرانی کی ناک چاقو سے کاٹ دی

ضلع گھوٹکی ہی میں پیر کے روز شعبان شر نے اپنی بہن بیس سالہ ماروی شر کو فائر کر کے ہلاک کردیا۔گھوٹکی پولیس کے مطابق انہیں ماروی شر کی بغیر کفن و غسل تدفین کی اطلاعات ہیں مگر تاحال ان کے پاس کسی نے رپورٹ درج نہیں کروائی ہے۔

تاہم شکارپور پولیس نے ایک نوجوان ارسلان سنجرانی کو ماریہ شاہ حملے کیس میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کےمطابق ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ ماریہ شاہ سے محبت کرتے تھے اور شادی سےانکار کی وجہ سے انہوں نے ماریا پر تیزاب پھینکا تاکہ بقول ارسلان ’اگر ماریہ میری نہیں تو کسی دوسرے کی بھی نہ ہوسکے‘۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے ماریہ شاہ پر تیزاب حملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان سمیت کئی اہم حکومتی شخصیات نے ماریا شاہ کی عیادت کی اور انہیں بہتر علاج کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ماریہ شاہ کے بھائی مہتاب شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومتی شخصیات نے پچیس دنوں کےدوران ماریہ کو گلدستے پیش کیے اور عیادت کےدوران فوٹو سیشن کروائے مگر انہوں نےماریہ کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی کوشش نہیں کی۔

ماریہ شاہ کے والد باقر شاہ نے دو دن قبل حکومت سےاپیل کی تھی کہ ماریہ کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے۔

سندھ کی صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین توقیر فاطمہ بھٹو نے بی بی سی کو بتایا کہ ماریہ شاہ کو حکومتی مدد حاصل تھی۔ انہیں تیزاب حملے کے بعد فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا اور علاج کے تمام اخراجات حکومت نے ادا کیے ہیں۔

توقیر فاطمہ کےمطابق ماریہ شاہ کےوالد کی اپیل کے بعد حکومت انہیں بیرون ملک روانہ کرنےکی تیاریوں میں مصروف تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماریہ کا پاسپورٹ بنوانےمیں ایک دن کی تاخیر تھی کہ ماریا اللہ کو پیاری ہوگئیں۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فوٹو, کورٹ, کراچی, پولیس, پاکستان, واقعات, وزیر, منتقل, محبت, اللہ, الزام, بھائی, خواتین, خلاف, شخص, شعبان, علاج, عزیز, صوبہ, صوبائی, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عورتوں اور مردوں میں صرف جسمانی فرق رہ گیا جاویداسد خبریں 0 13-10-10 11:14 PM
عورتوں اور مردوں کی Mix محفلیں! Zullu230 گپ شپ 13 14-01-10 01:25 AM
عورتوں کے بارے میں مکمل کتاب۔۔۔ شیراز احمد دلچسپ اور عجیب 11 02-07-09 11:39 PM
شب برات میں عورتوں کا اجتماع؟ sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 0 19-06-09 11:03 AM
عورتوں کو ہر حال میں شوہر کا حکم ماننا چاہئیے؟ Zullu230 گپ شپ 3 05-12-07 09:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger