واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سعودی عرب کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-07, 06:53 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سعودی عرب کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ

سعودی عرب کے خلاف زبان بندی کا فیصلہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دوسری جلاوطنی میں سعودی عرب کے کردار پر ان کی پارٹی مسلم لیگ (ن) میں چھڑنے والی بحث بظاہر سعودی عرب کے حمایتی دھڑے نے جیت لی ہے۔
میاں نواز شریف دس ستمبر کو اپنی زبردستی جلاوطنی ختم کرنے کے لیے پاکستان پہنچے تھے لیکن انہیں ائرپورٹ سے ہی دوبارہ سعودی عرب واپس بھجوا دیا گیا تھا۔ تاہم پہلے کے برعکس ان کی دوبارہ جلا وطنی سے ان کی پارٹی میں سعودی کردار پر گرما گرم بحث چھڑ گئی تھی۔

اس بحث میں ایک طرف تو چوہدری نثار علی، احسن اقبال اور بڑی تعداد میں مقامی رہنما اور کارکن تھے جن کا موقف تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو سعودی کردار کے خلاف پاکستان کے اندر اور باہر متحرک کرنا چاہئے۔

ان رہنماؤں کا مشورہ تھا کہ نواز شریف کو سعودی عرب میں رہتے ہوئے بھی سعودی رہنماؤں سے اپنی اور اپنی پارٹی کی ناراضگی کا اظہار کرتے رہنا چاہیئے جبکہ پاکستان بھر میں پارٹی کارکنان کے غصے کا اظہار ملک گیر مظاہروں کی شکل میں ہونا چاہیئے۔

دوسری جانب پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق اور ان کے چند ساتھیوں کا موقف تھا کہ شریف خاندان اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بیچ تعلقات کو پہلے ہی ٹھیس پہنچ چکی ہے اور انہیں مزید بگاڑ کی طرف نہیں دھکیلنا چاہیئے۔

دونوں طرف کی تجاویز دبئی میں مقیم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار باقاعدگی سے شریف برادران تک پہنچا رہے تھے اور اس بات کا قوی امکان لگ رہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سعودی مخالف احتجاج کی پالیسی اپنا لے گی۔

تاہم منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے سعودی حکومت کے خلاف احتجاج کی پالیسی ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی حکومت سے دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کےعزم کا اظہار کیا ۔

جاوید ہاشمی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنرل مشرف کی حکومت نے ایک سازش کے تحت سعودی حکومت کو نواز شریف کی جلا وطنی میں ملوث کیا تاہم انکی جماعت سعودی فرمانروا کے خلاف اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور انکے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے جائیں گے۔

مسلم لیگ کی جانب سے یہ بیان پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا۔

اس سے پہلے دس ستمبر کو لندن سے واپسی اور جدہ روانگی کو میاں نواز شریف کا اغوا قرار دیتے ہوئے انکی جماعت نے جنرل پرویز مشرف اور سعودی حکومت پر اسکی ذمہ داری عائد کی تھی اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کا نام لیے بغیر ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی تھی۔

مسلم لیگ کے مرکزی راہنما صدیق الفاروق نے اگلے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں ملوث ہونے پر سعودی حکومت سے باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا، انہیں خطوط تحریر کئے جائیں گے، مسلم لیگی وفد احتجاج کے لئے سعودی عرب جائے گا اور یہ کہ گلیوں اور سڑکوں پر سعودی عرب کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

جاوید ہاشمی سے جب صدیق الفاروق اور پارٹی کے دیگر راہنماؤں کے ان بیانات کی بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بعض رہنما جذبات سے ملغوب ہو کر اس طرح کے بیانات دیتے رہے ہیں جو پارٹی جذبات کی تو نمائندگی کرتے ہیں لیکن پالیسی کی نہیں۔

صحافیوں نے ایک بار پھر جاوید ہاشمی سے نواز شریف کی آمد کے روز انکے استقبال کی خاطر خواہ تیاری نہ کرنے کے حوالے سے تند و تیز سوال کئے جنکے جواب میں جاوید ہاشمی نے اعتراف کیا کہ انکی جماعت موقع کی مناسبت سے اپنے ورکرز کو گھروں سے باہر نکالنے میں ناکام رہی جس پر وہ نواز شریف سے شرمندہ ہیں۔

بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, لندن, نواز شریف, نثار, موقع, احتجاج, اسلام, اغوا, تحریر, ترک, جیت, جواب, خلاف, دبئی, دریافت, صدیق, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تاریخی بابری مسجد کاہندو فیصلہ سنادیا گیا مسجد کی اراضی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ جاویداسد خبریں 8 12-12-10 04:18 PM
نواز شریف کی سعودی عرب سے کی گئی کمٹمنٹ آج ختم ہوگی گلاب خان خبریں 0 03-12-10 06:19 AM
سعودی عرب کی طرف سے بے گھر افراد کی امداد کےلئے دوکروڑ40لاکھ ڈالر امداد کا اعلان جاویداسد خبریں 4 09-07-10 07:01 PM
سعودی عرب نے عراق میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:23 PM
سعودی سفیر کی جنرل طارق مجید سے ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 05:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger