واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سعودی عرب نواز شریف کو پاکستان جانے سے روکے ،بے نظیر سے اتحاد نہ کرنے دیا جائے ،صدر پرویز کا شاہ عبداللہ سے مطالبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-07, 09:13 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سعودی عرب نواز شریف کو پاکستان جانے سے روکے ،بے نظیر سے اتحاد نہ کرنے دیا جائے ،صدر پرویز کا شاہ عبداللہ سے مطالبہ

سعودی عرب نواز شریف کو پاکستان جانے سے روکے ،بے نظیر سے اتحاد نہ کرنے دیا جائے ،صدر پرویز کا شاہ عبداللہ سے مطالبہ

ریاض (جنگ نیوز) جنرل پرویز مشرف ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورے پر منگل کو سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی رہنماؤں سے مذاکرات کئے ہیں اور مبینہ طور پر شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نواز شریف کو آزادانہ سرگرمیاں نہ کرنے دیں۔ اے پی کے مطابق جنرل پرویز نے سعودی عرب سے اپنے بڑے سیاسی حریف نواز شریف سے ملاقات کا اہتمام کرانے کیلئے مدد طلب کی ہے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ وہ جنرل پرویز اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم اسلام آباد میں جنرل پرویز کے دفتر کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جنرل پرویز کا نواز شریف سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اہلکار نے کہا کہ سعودی رہنما یہ چاہتے تھے کہ جنرل پرویز، نواز شریف کو واپس پاکستان آنے دیں اور عام انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیں لیکن جنرل پرویز سعودی عرب کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آسکتے، کیونکہ اس سے سیاسی انتشار گہرا ہو گا اور ملکی استحکام کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔ اہلکار نے بتایا کہ جنرل پرویز نے نجی طور پر اپنے معاونین سے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو جنوری میں انتخابات کے بعد واپس آنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ وہ اپنی تکرار کم کردیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستان کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر پرویز مشرف چاہتے ہیں کہ سعودی عرب نواز شریف پر دباؤ ڈالے کہ وہ پاکستان میں کسی بھی طرح کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں جیسا کہ وہ پہلے کرتے رہے ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جنرل پرویز مشرف نے سعودی حکام سے اپیل کی کہ شریف خاندان کو پاکستان جانے کی اجازت نہ دی جائے اور نواز شریف کی جانب سے بینظیر بھٹو کے ساتھ اتحاد بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی جائے کیونکہ ایسا کوئی اقدام انتخابات کے مقررہ وقت پر انعقاد میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب نواز شریف نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جنرل پرویز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران تین بار ان سے رابطہ کیا تھا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ فوجی حکمران سے ملاقات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز نے دہشتگردی و انتہا پسندی کے انسداد کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو یہاں ولی عہد کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں صدر پرویز اور شہزادہ سلطان نے سیکورٹی ایشوز اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی تشویش کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی فرمانروا سے ملاقات کے دوران صدر پرویز نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ تاریخی تعلقات نسل در نسل مزید مضبوط تر ہوئے ہیں۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیر الجہتی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد سے صالح ظافر کے مطابق صدر پرویز آج عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنا دورہ مختصر کرکے پاکستان واپس آجائیں گے۔ صدر پرویز کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا اہتمام نہ ہونے کے باعث اس حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنا سخت موقف برقرار رکھا اور صدر پرویز سے ملاقات سے انکار کردیا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, نواز شریف, موقع, منصوبہ, آج, اسلام, خبر, عہد, صورتحال, صالح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قیام پاکستان سے آج تک،صدر پر ویز کا دور حکومت سب سے بہتر رہا ،الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 1 04-04-08 09:21 AM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 03:26 AM
انتخابات کیلئے پر امن ماحول ضروری ہے،صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 02-01-08 09:06 AM
قیام پاکستان سے آج تک،صدر پر ویز کا دور حکومت سب سے بہتر رہا ،الطاف حسین خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 09:24 AM
تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 03:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger