واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سعودی سفارتخانے کاوضاحتی بیان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-07, 02:08 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سعودی سفارتخانے کاوضاحتی بیان

سعودی سفارتخانے کاوضاحتی بیان

سعودی سفارتخانے سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفیر کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی رہائش گاہ کے دورے کا مقصد ادائیگی حج کے لیے سعودی حکومت کی دعوت کے حوالہ سے ان کے پروگرام کا جائزہ لینا تھا۔
پاکستان میں سعودی سفیر علی عواض العسیری کے جسٹس افتخار محمد چوہدری کی رہائش گاہ کے دورہ کے حوالہ سے اخبارات میں شائع ہونے والی قیاس آرائی پر مبنی خبروں کی بیان میں سختی سے تردید کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق سعودی حکومت نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کو حج کی دعوت اس سال اگست میں دی تھی اور سفیر علی عواض العسیری محض یہ معلوم کرنے گئے تھے کہ کیا جسٹس چوہدری اب بھی عمرہ یا حج کی ادائیگی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

وضاحت میں یاد دلایا گیا کہ معزول چیف جسٹس نے گزشتہ سال بھی سعودی حکومت کی اسی طرح کی دعوت پر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ حج ادا کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے پیشکش یا حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی پیغام پہنچانے کے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

بیان میں ذرائع ابلاغ پر زور دیا گیا ہے کہ صداقت سے عاری اس طرح کی بے بنیاد خبروں کو شائع نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں سے ایک برادر ملک، اس کی قیادت اور عوام کے متعلق منفی تاثر پھیلتا ہے۔

اسلام آباد میں غیرملکی سفیر گزشتہ کئی ہفتوں سے کافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ سفارتی ماہرین کے مطابق سیاستدانوں سے یہ ملاقاتیں غیرمعمولی ہیں۔


بشکریہ بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
معلوم, سال, علی, صداقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی نوجوانوں کو تربیت دینے کی بھارتی پیشکش Real_Light خبریں 2 13-10-09 09:59 PM
سعودی مفتی اعظم نے عمرے کے دوران ماسک پننے کو جائز قرار دیدیا کنعان عمرہ و حج 0 19-08-09 11:12 PM
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،5 بھارتی حجاج جاں بحق،19 زخمی عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 03:53 PM
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،5 بھارتی حجاج جاں بحق،19 زخمی خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 09:36 AM
سانحہ کارساز: منظورمغل کی جگہ سعود مرزا تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مقرر عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger