سری لنکا میں جھڑپیں،19 باغی،2 فوجی ہلاک
سری لنکا میں جھڑپیں،19 باغی،2 فوجی ہلاک
کولمبو......سری لنکا کی فوج نے جھڑپوں میں انیس تامل باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ دو فوجیوں کے بھی مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ فوج کے مطابق ضلع Vavuniyaکے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران دس تامل باغیوں کو ہلاک کیاگیا،اس دوران ایک فوجی بھی مارا گیا۔ضلع منار میں فوجی کارروائی میں آٹھ باغی مارے گئے۔ جبکہ ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔ جافنا کے شمالی علاقے میں بھی ایک باغی کو ہلاک کیا گیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہلاک کئے گئے باغیوں کی تعداد اکتالیس ہوگئی ہے
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|