| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی:
پاکستان پیپلز پارٹی کی اپیل پر سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید کی وطن واپسی کے موقع پر رونما ہونے والی دہشت گردی کے بدترین واقعہ سانحہ کار ساز کی پہلی برسی ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام سے بھر پور انداز میں منائی جا رہی ہے اس ضمن میں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی وائی او ، پی ایس ایف کے باہمی اشتراک سے انتہا پسندی کے اسباب ، سانحہ کار از اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے عنوان سے ایک سیمینار بھی ہوا ۔ سانحہ کار ساز میں شہید ہونے والے 149 خودار جیالوں سمیت400 سے زائد زخمیوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحین پیش کیا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شوکت جاوید میر نے کہا کہ اقوام متحدہ حکومت پاکستان کی درخواست پر سانحہ لیاقت باغ بے نظیر بھٹو کی شہادت سمیت سانحہ کار ساز کے لئے الگ الگ کمیشن تشکیل دے کر بلاتاخیر تحقیقات کا فوری آغازکرے کیونکہ تاخیری حربوں سے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے خلاف دوہرے معیار کا تاثر تقویت پکڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگاتے تو آج ملک دشمن قوتیں اپنے عزائم میں کامیاب ہو چکی ہوتیں ۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سانحہ18کتوبر کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن غلام قادر تھیبو کی سربراہی میں5رکنی تحقیقات ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور 16 اکتوبر2007 کو شہید بے نظیر بھ ٹو کی طرف سے پرویز مشرف کو لکھے گئے خط کے خدشات کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ وزیراعلی ہاوٴس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ18 اکتوبر میں ملوث ملزمان کو تحقیقات کے بعد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سانحہ18اکتوبر کی تحقیقات سندھ پولیس ہی کرے گی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ضرورت نہیں تاہم ضرورت پڑنے پر اس وقت کے تحقیقاتی افسران کو نئی تحقیقات ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید قائم علی شاہ نے 18اکتوبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے استقبال میں آنے والے پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جس طرح قربانی دی اسے تا ریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے قیام اور عوام کے حقوق کے لئے اپنی جان کی قربان دی ہم اپنی قائد کے پیغام اور منشور پر ہر صورت پر عمل درآمد کرائیں گے۔ سندھ بھرمیں بھی سانحہ کار ساز کی برسی آج بڑے عقیدت اور احترام سے منائی گئی ، پیپلز پارٹی نے ضلع کی سطح پر تعزیتی اجلاس اور دعائیہ تقاریب منعقد کیں۔ اس سانحہ کی یاد میں کارساز کے مقام پر چون فٹ طویل یادگارکی تعمیرکی جائے گی اور یادگار پر 18 اکتوبر کے شہداء کے نام تحریر کئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کے ایک فرد کو ملازمت اور پلاٹ دیا جائے گا۔ |
|
|
|
| ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (20-10-08) |
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
|
سب باتیں ٹھیک ، اللہ تعالٰی ان لوگوں کی مغفرت کریں آمین، پر بھائ صاحب انکی قربانیاں گئیںتو رائگاں ہی ہیں نا، بیچارے جان سےبھی گئے اور لوگ صرف خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
میں نے خود ٹیلی وژن پر ایک بزرگ صاحب کو روتے ہوئے انٹرویو دیتے سنا ہے کہ انکا اکلوتا بیٹا تھا جو انکے پورے کنبے کا سہارا اور کفیل تھا جو اس حادثے میں جاں بحق ہوا ،لیکن وہ بزرگ رو رو کر کہہ رہےتھے کہ زرداری صاحب سے اپیل ہے کہ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کریے۔ وعدوں پہ زور میں نے اس لئے دیا ہے کہ جن صاحب کے مطابق وعدے کونسا حدیث کا درجہ رکھتے ہیں یعنی کہ ایفائے عہد جیسے اہم اسلامی قانون یا ضابطے کو جھٹلانا کوئی بڑی بات نہیںہے ان سے یہ امید رکھنا کہ وہ وعدے پورے کریں گے صرف انگور کی بیل پر سیب لگے دیکھنے کے مترادف ہے۔ خیر اللہ تعالٰی اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ورثہ کو صبر اور استقامت نصیب فرمائے۔ آمین |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کانتا کا شکریہ ادا کیا | Real_Light (20-10-08), ابن جلال (20-10-08) |
|
|
#3 |
|
Member
اجنبی
|
چون فٹ کی یادرگار پر جو پیسے ضائعکئے جا رہے ہیں ان بجائے یہ پیسہ کم از کم مرنے والوں کے لواحقین کی امداد میں ہی خرچ کیا جائے تو اچھا ہے۔ کیوں کہ اس یادگار سے مرنے والے واپس نہیں آئیں گے بلکہ جو زندہ ہیں انکے (بھوک اور افلاس سے ) مرنے کے امکانات زیادہ بڑھ جائیںگے۔
پھر سب کہیں گے کہ بے بی کانتا کو سچ کا زکام ہو گیا ہے پر کیا کروں ہے تو افسوس کی بات نا۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے کانتا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب۔ کانتا بہن ، بہت اچھی باتیں کی ہیں آپ نے ۔
اللہ زرداری صاحب کو عقل اور ہدایت دے۔ اقتباس:
میں تو آپ کو چھوٹی سمجھ رہا تھا مگر آپ تو مجھ سے چار سال بڑی ہو۔ |
|
|
|
|
| ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا | وجدان (25-10-08) |
![]() |
| Tags |
| color, کراچی, پولیس, وزیر, موقع, منشور, آج, اقوام متحدہ, اللہ, اسلامی, بے نظیر, تحریر, جواب, حدیث, خلاف, درخواست, ذوالفقار, زرداری, سال, عہد, عقل, صوبائی, صبر, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|