05-01-08, 11:03 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سازش کے تحت پنجابی پختونوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پی پی آئی
سازش کے تحت پنجابی پختونوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پی پی آئی
سازش کے تحت پنجابی پختونوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پی پی آئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجابی پختون اتحاد ’پی پی آئی‘ کے چیئرمین ملک ایوب اعوان نے کہا ہے کہ ہم تعصب پرستی کی بات نہیں کرتے لیکن حالیہ ہنگاموں اور احتجاج کے دوران ماضی کی طرح ایک منظم سازش کے تحت پنجابی، پختونوں کی املاک، ٹرانسپورٹ اور کاروبار کو نقصان پہنچایا گیا اور اندرون سندھ پنجابیوں کے گھروں اور ان کی کھڑی فصلوں کو نذرآتش کیا گیا جبکہ سانگھڑ اور گردونواح میں ہمارے پختون ہمدردوں کی املاک اور ٹرانسپورٹ کو نذرآتش کیا گیا تاکہ پنجابی پختونوں کو معاشی طور پر تباہ کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجابی آبادگار اور پنجابی پختون ٹرانسپورٹروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے چیئرمین کو اپنے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملک ایوب اعوان نے کہا کہ ہم اور ہماری جماعت پی پی آئی متعصبانہ سوچ و فکر اور سیاست کے خلاف ہے لیکن ہم اپنی قوم کے حقوق اور ان کے تحفظ سے ہرگز غافل نہیں ہیں۔ پنجابی، پختون پُرامن قوم ہیں لیکن ان کی پرامن پالیسی اور حب الوطنی کو بزدلی سے تعبیر نہ کیا جائے۔ یہ وہ قومیں ہیں جو اپنے ملک، جان و مال، عزت و آبرو کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔ ملک ایوب اعوان نے کہا کہ کراچی شہر میں ایک منظم منصوبے کے تحت پنجابی اور پختون آبادیوں لانڈھی، قائد آباد، ماڈل کالونی، ناتھا خان گوٹھ، کیماڑی، شیرشاہ، رشید آباد، اجمیر نگری، لائٹ ہاؤس لنڈا مارکیٹ، قیوم آباد، بلدیہ، منگھوپیر کو خصوصی نشانہ بنایا گیا تاکہ شہر میں لسانی فسادات کو ہوا دے کر سیاست کی جا سکے لیکن ان سازشی عناصر کی سازش کو پنجابی پختونوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بناکر شہر میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے والوں کے ارادے ناکام بنادیئے لیکن آخر کب تک صبر کیا جائے گا اور ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے احتجاج و ہڑتالوں کے نام پر پنجابی، پختونوں، ہزارے وال، کشمیریوں اور سرائیکیوں کا نقصان ہوا ہے۔ حکومت اس کا فوری معاوضہ ادا اور نقصانات کا ازالہ کرے بصورت دیگر پنجابی، پختون راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
|
|
|