| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,051
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بریلوی سنی مسلمانوں کے بڑے عالم دین ڈاکٹر سرفراز نعیمی اپنی سادگی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔
کچھ عرصہ قبل کی بات ہے کہ میں ایک خبر پر ان کا موقف لینے کے لیے اسی دفتر میں ان کا منتظر بیٹھا تھا جہاں انہیں ہلاک کیا گیا ہے۔ دورانِ انتظار ان کے ایک شاگرد نے لوہے کہ گلاس میں مجھے پانی پلایا اور تھوڑی دیر کے بعد میں یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی ستر سی سی کی ایک پرانی موٹر سائیکل پر تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے احتیاط سے موٹرسائیکل پارک کی اور چہرے پر مسکراہٹ سجا کر اپنے نرم چھوٹے ہاتھوں سے مصافحہ کیا۔ میں نے ایک بار پھر دفتر کے اندرونی دروازے سے جھانک کر پہلے جامعہ نعیمیہ کی اس وسیع و عریض عمارت کو دیکھا جہاں چودہ سو طلبہ کو تعلیم، رہائش اور کھانے پینے کی سہولت حاصل ہے اور پھر اہلسنت کی پچیس جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ، پانچ ہزار مدارس کے سرپرست اعلی کی جانب دیکھا۔ان کے مدرسے میں زیر تعلیم غریب یتیم اور مسکین بچوں کا جیسا حلیہ تھا بالکل ویسا ہی حلیہ ان کے مہتمم اعلی علامہ مفتی سرفراز نعیمی کا بھی تھا۔ عام سی شلوار قمیض جسے کلف تو دور کی بات استری کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔کپڑے صاف ستھرے لیکن ایسے کہ بار بار کی دھلائی کے بعد ان کے رنگ اجلے نہیں رہے تھے۔ ولیوں اور صوفیوں میں پائی جانے والی سادگی صدیوں کا سفر کرکے علامہ سرفراز نعیمی میں سرایت کرچکی تھی۔ یہی وجہ ہے وہ سکیورٹی کی آڑ میں پروٹوکول کے خلاف تھے۔ان کے رشتہ داروں نے بتایاکہ طالبان کی حمایت کرنے پر انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس کے باوجود ان کے جامعہ کے دروازے سب پر کھلے تھے۔حتی کہ اس پر بھی کھلے تھے جو انہیں مارنے کے لیے بارود کی جیکٹ پہن کر آیا تھا۔ عینی شاہدوں نے بتایا کہ دھماکے سے پہلے حملہ آور کافی دیر تک جامعہ اور مسجد میں پھرتا رہا تھا لیکن کسی نے اسے روکا ٹوکا نہیں کیونکہ ایسا کرنا مفتی سرفراز نعیمی کے عقیدے کے خلاف تھا۔ سرفراز نعیمی کی موت ایک طالبان کے ہاتھوں آئی اور ان کی ’غلطی‘ یہ تھی کہ انہوں نے اپنے قاتل کی اسی حرکت کو حرام قرار دیا تھا جس میں ان کی اوران کے قاتل کی جان ایک ساتھ جانا تھی۔ پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ علامہ صاحب کو اتنی دھمکیاں مل رہی ہیں اور لاہور پولیس کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ان کی سکیورٹی کا کوئی بندوبست تھا کیونکہ خود انہوں نے بھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ وہ جتنے بڑے عالم اور مذہبی رہنما تھے ان کے لیے بڑی سے بڑی سکیورٹی حاصل کرلینا نہایت ہی آسان تھا لیکن ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ سکیورٹی کے ساتھ پروٹوکول اور غرور آتا ہے۔ انہوں نے موت قبول کرلی لیکن تکبر کا شائبہ اپنی شخصیت پر نہیں پڑنے دیا۔ وہ سادہ زندگی جیئے اور اسی سادگی میں مرگئے۔ بشکریہ بی بی سی
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | muhammad asif virani (17-06-09), shafresha (14-06-09), فیصل ناصر (17-06-09), محمدخلیل (13-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ام غزل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09), رضی (13-06-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,366
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو جوارٍ رحمت میں جگہ دے ۔
اللہ ہمیں ان کی شہادت سے کوئی سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (13-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09), رضی (13-06-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,475
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ ہمیں ان لوگوں کی زندگی سے کچھ سبق سیکھنے کی توفیق دے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے آمین
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (13-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ام غزل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بی بی سی نو جو کچھ بھی انکی شخصیت پر لکھا ہے وہ بہت کم لکھا ہے
وہ واقع ایک سادہ شصخیت تھے اور حق بات کہتے تھے انکی شہادت کے بعد راقم کو بھی متعدد فون آئے اور فقہ اہل سنت کے متعدد افرا نے روتے ہوئے انکی خوبصورت شخصیت کے ہر پہلو کو اجاگر کیا اللہ ان پر اپنی رحمت نازل کرے اور ہم لوگوں کو انکی شخصیت سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آج امت مسلمہ ایک ایسے عالم سے محروم ہو گئیہ ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے انکی شہادت کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا اور ہم لوگ انکا قرض تا زندگی نہیں اتار سکتے |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (14-06-09), ام غزل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09), رضی (14-06-09) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,216
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,159 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مولانا مرحوم کی سادگی اور تواضع کا تو میں خود بھی معترف ہوں۔ میرا ذاتی مشاہدہ رہا ہے۔
اس کے علاوہ دوسروں کو سننا اور برداشت کرنا۔ اچھی بات کو فورا تسلیم کرنا اور اس طرح کی بے شمار صفات تھیں جنہیں مولانا اپنے ساتھ لےکر رخصت ہو گئے۔ امید ہے کہ ان کے پسماندگان ان روایات کو تسلسل دیں گے۔ اللہ مولانا مرحوم کو اپنی جوار رحمت میںجگہ دے۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (14-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ام غزل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), رضی (14-06-09) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,216
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,159 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق کے لئے اپلائی کر دیا ہو گا؟؟
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
یہ لازمی نہیں کہ ان کی موت تالی بان کے ہاتھوںآئی ہو اس مین کوئی اور سازش بھی ہو سکتی ہے۔ جس کا ابھی نقاب اتارنا لازم ہے
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
یہ ایک سازش ہے جو کہ سماج دشمن عناصر کی ہے اس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے تاہم اس سانحے میں ایک عالم سے ہم لوگ محروم ہو گئے ہیں Last edited by ایس اے نقوی; 13-06-09 at 08:55 PM. |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,588
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس میں "آی ایس آی" ب شامل ہو سکتی ہے کیوں کہ حکومت کو بھی مزہبی راہنمائوں کی ہمدردیاں چاہییے ہیں اجکل کے حالات کے مطابق کافی حد تک تو کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔میں نے ٹی وی پر دیکھا ہے مولویوں نے طالبان مردہ باد کے بینر ہاتھوں میں اٹھاے ہوئے تھے۔
یہ پھر پاکستان کو ایک نئے اور خطرناک موڑ پر لے جانے کی سازش ہے۔جو کو فقہ واریت کی جنگ ہے۔کیونہ ہڑتال سنیوں کی طرف سے کال کی گئی ہے۔دیو بندیوں کے کسی عالم نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔"افسوس تک نہیں کیا" |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ملک بھائی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,556
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں کچھ نہیں کہتا بس انتظار کر رہا ہوں
|
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (14-06-09) |
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,475
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| رضی کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (14-06-09) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,932
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی معلومات ہیں۔
ماشاء اللہ ! بہت متاثر کن شخصیت تھی |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (14-06-09), رضی (15-06-09) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
دوسرے دھاگہ میں دوبارا پوسٹ کرنے پر دلی معذرت:
تالی بان ایک ایسا فرقہ ہے جس کا نعرہ ہے " نظریاتی اختلاف کی سزا موت"
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 13,985
کمائي: 74,113
شکریہ: 49,814
10,058 مراسلہ میں 31,797 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مولانا کی شہادت واقعی ایک المناک سانحہ ہے۔جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
تاہم اس سانحہ کے بارے میں سبھی کو کچھ باتیں ذہن میں رکھنی چاہیں۔ جو بی بی سی کا مندرجہ بالا بظاہر معصوم درحقیقت مذموم آرٹیکل پڑہ کر میرے ذہن میں آیا۔ دشمنان پاکستان اس بات سے مایوس ہو چکے کہ اب وہ اس ملک میں شیعہ سنی فساد آسانی سے کروا سکیں گے۔ مساجد،امام بارگاہوں پر نہ ختم ہونے والے حملوں اور مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ سے امت مسلمہ کے دشمنوں نے کوشش کی پچھلے کئی سالوں میں کہ وہ امت کے اتحاد کو شیرازہ پارہ پارہ کر دیں۔لیکن پاکستانی مسلمانوں نے انکی تمام مذموم خواہشات کو ناکام بنا دیا اور ملک میں مذہبی روا داوری قائم رہی اور کسی قسم کے شیعہ-سنی فسادات نے جنم نہیں لیا۔ تاہم ااب دشمنان اسلام نے ایک نئی چال کا آغاز کیا ہے اب ان کی کوششوں کا مرکز شیعہ-سنی فسادات کروانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ بریلوی-دیوبندی منافرت پیدا کرنے کی طرف بھی ہو گئی ہے۔ مخصوص میڈیا اور بالخصوص مغربی میڈیا اس سلسلے میں اپنے خاص ٹیکنیک کو بروئے کار لا رہا ہے۔ اس نہ محسوس ہونے والے پروپیگنڈہ میں طالبان کو دیوبندی مکتبہ فکر کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ چونکہ دیوبندی طالبان ...مزارات اور عرس کے مخا لف ہوتے ہیں اسی لیے وہ بزرگان دین کے مزارات کو تباہ کر رہے ہیں۔چونکہ بریلوی مکتبہ فکر میں مزارات کو خاص اہمیت دی جاتی ہے تو اس طریقے سے طالبان-بریلوی منافرت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اور اس کے اشارے اس طرح بھی مل سکتے ہیں کہ طالبان کے جس شدت سے مخالف اور ان کے خلاف جس قدر مظاہرے بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے نکالے ہیں وہ کسی اور مکتبہ فکر سے اتنا رد عمل نہیں آیا۔ بات یہاں تک رہتی تو خیر تھی...سونے پر سہاگہ وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے آیا کہ جب انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام مدارس کو طالبان کی پناہ گاہ اور خود کش حملہ آوروں کے مدد گار قرار دیا۔اور ان مدارس پر حملہ کی بات بھی کی۔ اتفاق کہیے یا کچھ اور جنوبی پنجاب کے مدارس کی بہت بڑی غالب اکثریت دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے۔اور بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کی ان مدارس سے مخاصمت بہت پرانی تو ہے لیکن اس قدر شدید کبھی نہ تھی ک فوج کشی کا مشورہ آتا۔ بہرکیف یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اگر طالبان کے خلاف شدید ترین فوجی کاروائی ہو رہی ہے ...طالبان ہر محاذ سے پسپا ہو رہے ہیں..وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔۔۔روزانہ درجنوں طالبان کئ ہلاقت کی خبر آتی ہے۔ ۔ ۔ ایسے میں یہ منطقی رد عمل ہو سکتا ہے کہ وہ افواج اور ان کی حمایت کرنے والے عوام پر حملے کریں اور مزاحمت کریں لیکن یہ سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنی توانایاں بزرگان دین کے مزارات کو ہی تباہ کرنے میں کیوں خرچ کر رہے ہیں۔جبکہ یہی طالبان اور مزارات پچھلی 5 سال سے موجود ہیں اور کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اسی منافرت کو پھیلانے کی مذموم کوشش کا اشارہ مندرجہ بالا آرٹیکل میں بھی موجود ہے جو کہ بی بی سی نے لکھا ہے۔ بی بی سی نے اپنے بظاہر معصوم نظر آنے والے آرٹیکل میں ایک جید اور غیر متنازعہ عالم دین کو جان بوجھ کر "دیوبندی مسلمانوں کے عالم" قرار دے کر جزباتی ذہنوں میں یہ بات ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ اب ایک ڈیوبندی کی موت ہوئی ہے۔ اس قسم کی بظاہر معصوم درحقیقت مزموم الفاظ آہستہ آہستہ جذباتی ذہنوں کو جتا رہے ہیں کہ تمہارے پر ظلم ہو رہا ہے۔وگرنہ مجھے اس بات پر تشویش ہےکہ آخر کیوں بزرگان دین کے مزارات کو بریلوی متبہ فکر کے بزرگان دین کے مذارات اور طالبان کو دیوبندی مکتبہ فکر کے قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ بیشک میری آبزرویشنز سے اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن کم از کم ان معاملات میں محتاط ضرور رہیں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں کہ کون کیا کر رہا ہے اور کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (17-06-09), فاروق سرورخان (16-06-09), ملک بھائی (16-06-09), منتظمین (16-06-09), ایس اے نقوی (16-06-09), ابن آدم (16-06-09), خرم شہزاد خرم (16-06-09), راجہ اکرام (16-06-09), رضی (18-06-09) |
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,051
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی اپنا مراسلہ سرورق پر پیش کریں۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (16-06-09), رضی (18-06-09) |
![]() |
| Tags |
| پولیس, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نظر, موٹر سائیکل, موت, مسجد, معذرت, احتجاج, اسلام, بھائی, بچوں, حال, خلاف, خبر, زندگی, سفر, شاگرد, طالبان, عالم, غرور, صدیوں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی | گلاب خان | خبریں | 0 | 28-02-11 06:13 AM |
| ریمانڈ ڈیوس لاہور میں شوٹنگ کے وقت سی آئی اے کیلیے کام کر رہا تھا، اے بی سی نیوز | Nasiwise | خبریں | 0 | 22-02-11 12:01 AM |
| انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی | جاویداسد | خبریں | 0 | 13-10-10 11:27 PM |
| دہشت گردی ہے توکیا ہوا آئی سی سی ورلڈ الیون پاکستان میں کھیلے گی | جاویداسد | خبریں | 0 | 17-08-10 04:53 PM |
| لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-12-07 09:27 AM |