واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سابق طالبان کمانڈر نے پاک فوج کو افغانستان کی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-07-08, 03:40 PM   #1
Member
اجنبی
 
instafotos's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
کمائي: 330
شکریہ: 2
24 مراسلہ میں 54 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سابق طالبان کمانڈر نے پاک فوج کو افغانستان کی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیا

سابق طالبان کمانڈر نے پاک فوج کو افغانستان کی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیا

طالبان کے ایک سابق کمانڈر ملا محمد ظاہر اور ان کے ساتھی جانا ن نے پاکستانی افواج پر افغانستان میں ہونیوالے حملوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاک فوج کیلئے پانچ سو ڈالر ماہانہ کے عوض وہ جہاد میں مصروف عمل رہا ہے اس بات کا انکشاف ملا محمد ظاہر اور جانان نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا- طالبان دور میں طالبان کے ڈسٹرکٹ کمانڈر ملا ظاہر نے اس بات کی تردید کی کہ اسے افغان حکومت نے ایسا کرنے کیلئے کہا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے اس حقیقت سے میڈیا کو آگاہ کررہا ہے 177 صفحات پر مشتمل بیان میںدس بچوں کے والد ملا محمد ظاہر نے بم بنانے کے طریقوں سے لیکر افغانستان میں غیر ملکی افواج کو ہلاک کرنے اور ملا محمد عمر کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائی ہیں ملا محمد ظاہر نے کہا کہ اس نے سال 2003 ء میں کوئٹہ کے علاقے نواں کلے میں پاک فوج کی زیر نگرانی مختلف قسم کی ٹریننگ حاصل کی جس کا مقصد افغانستان میں حالات خراب کرنا اور غیر ملکیوںکو قتل کرنا شامل ہے ملا ظاہر نے کہا کہ میں نے بم بنانے میں اتنی مہارت حاصل کرلی کہ بازار سے عام سے سامان سے صرف دس ڈالر کے عوض میں بم بنا سکتا ہوں اور یہ سب کچھ میں نے وہاں تین ماہ کی ٹریننگ کے دوران حاصل کیا ملا ظاہر نے قندہار میں مختلف بم دھماکوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے کرکے مجھے خوشی ہوتی تھی کیونکہ یہ میرا ٹاسک تھا ملا محمد ظاہر نے کہا کہ چونکہ میں ناخواندہ تھا اسی لئے مجھے جب تنخواہ ملتی تھی تو میں انگوٹھے کا نشان لگایا کرتا تھا ملا محمد ظاہر نے بیان میں مزید کہا ہے کہ جو لوگ افغانستان میں واپس جا کر لڑنے سے انکار کرتے تھے تو پاکستانی فوج کے اہلکار انہیں اس بات کی دھمکی دیتے تھے کہ یا تو ہمارے لئے کام کرو یا پھر گوانتے ناموبے جانے کیلئے تیار ہو جائو - ملا محمد ظاہر نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے کوئٹہ میں طالبان کے سربراہ سے 2003 ء میں ملا محمد عمر سے ملاقات کی تھی اور اس نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیلی لاتے ہوئے داڑھی چھوٹی کرلی تھی اور ہر وقت سیاہ شیشے والی عینک پہنتا تھا کوئٹہ کے سلیم پلازہ کے ساتھ نزدیک میڈیکل کلینک کے ساتھ والی مسجد میں پیش امام کی حیثیت سے رہنے والے ملا محمد عمر سے میری بعد میں کوئی ملاقات نہیں ہو ئی - ملا محمد ظاہر نے ملا عمر کی گرفتاری کو مشکل قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ اس کی گرفتاری بہت مشکل ہے-
instafotos آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, پاک, پاکستانی, لوگ, مکمل, مسجد, الزام, بچوں, داڑھی, سال, طالبان, صفحات, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 13-12-09 12:55 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 0 19-08-07 02:17 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger