واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-08, 05:49 PM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس

سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس

پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پیر کی صبح وفاقی دارالحکومت ، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں بڑے دھماکے کی آواز فضائیہ کے ایف سیون پی لڑاکا طیارے کے سائونڈ بیریئر ''سدصوت'' کراس کرنے سے پیدا ہوئی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ شیڈول فنکشنل کنٹرول فلائٹ مشن پرتھا کہ اس دوران پنڈی گھیب کے قریب اس نے سائونڈ بیریئر کراس کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت طیارہ چالیس ہزار فٹ بلندی سے 15 ہزار فٹ کی سطح پر آنے کے عمل میں تھا۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں طیارے کی اوور ہالنگ کے بعد طیارے نے مجوزہ مینٹیننس چیک مشن مکمل کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ صاف موسم اور انتہائی بلندی کی وجہ سے دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ماہرین کے مطابق فوجی طیارے معمول کے مطابق بعض اوقات اپنی رفتار آواز کی رفتار سے بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے دھماکہ سنائی دیتا ہے جس کو سائونڈ بیریئر کہا جاتا ہے۔ قبل ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھماکوں کی آواز سنائی دینے کے بعد راولپنڈی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بین الاقوامی ہوائی اڈہ اسلام آباد، حساس تنصیبات اور راولپنڈی بھر کو محفوظ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دھماکے کی آواز ''سائونڈ بیریئر کراسنگ'' کی ہو سکتی ہے۔ دھماکوں کی آواز اتنی شدید تھی کہ ٹیکسلا، گوجر خان، مری اورگردونواح کے علاقوں میں بھی سنائی دی گئی اور ان شدید دھماکوں سے راولپنڈی بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد کے لواحقین بذریعہ ٹیلیفون خیریت دریافت کرتے رہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے حفظ ماتقدم کے طور پر اپنی گاڑیاں اسلام آباد ایئر پورٹ بھجوا دیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس و آر پی او ناصر خان درانی نے ''القمر آن لائن'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ راولپنڈی رینج میں کسی بھی مقام پر دھماکہ نہیں ہوا اور راولپنڈی مکمل طور پر محفوظ ہے تاہم تمام پولیس افسران کو ہدایات دیدی گئیں کہ وہ اپنے علاقوں میں مکمل چیکنگ کر کے رپورٹ کریں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راولپنڈی رائو محمد اقبال نے ''القمر آن لائن'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں تمام حساس مقامات محفوظ ہیں۔ دھماکوں کی آواز ہم نے بھی سنی ہے لیکن راولپنڈی کا علاقہ مکمل محفوظ ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اے پی ایم نے ''القمر آن لائن'' کو بتایا کہ ہوائی اڈے کا ٹرمینل بالکل ٹھیک ہے ایئر پورٹ کے اندر یا باہر کسی قسم کا دھماکہ نہیں ہوا فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آواز کے بعد متعلقہ حکام سائونڈ بیریئر کراسنگ سے پھٹنے اور تمام امور پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دھماکوں کے بعد بعض عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ شہر کے حساس علاقوں میں ہنگامی طور پر ایمبولینسوں کو بھی بھجوایا گیا۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 11:17 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,486
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس

اکژ ایسا ہوتا ہے
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 11:42 PM   #3
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس

السلام علیکم،

جی ہاں‌ - فلائٹ ٹیسٹس کے دوران یہ بھی ایک ٹیسٹ ہے، جہاز کی آزمائش کا۔

وجدان کو بھی ساؤنڈ بیریئر کے ہمراہ واپسی مبارک !
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-07-08, 12:05 AM   #4
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس

کہتے ہیں پرانے وقتوں میں ڈاکیت حضرات اپنے ساتھی کو جوڑی دار کہتے تھے،
بھائی طاہر خلیل دل کر رہا ہے کہ آپ کو بھی ''جوڑی دار'' بنا لوں،

پہورا(زرہ) نوازی کا شکریہ۔
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-07-08, 02:46 AM   #5
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وجدان مراسلہ دیکھیں
کہتے ہیں پرانے وقتوں میں ڈاکیت حضرات اپنے ساتھی کو جوڑی دار کہتے تھے،
بھائی طاہر خلیل دل کر رہا ہے کہ آپ کو بھی ''جوڑی دار'' بنا لوں،

پہورا(زرہ) نوازی کا شکریہ۔
بہت اچھے --

ویسے ایک اور بھی کہاوت ہے -- چور کا ساتھی گرہ کٹ

ذرہ نوازی کا شکریہ !
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (04-07-08)
جواب

Tags
پولیس, پاک, پاکستان, چور, مکمل, محمد اقبال, اسلام, جواب, حضرات, دھماکہ, دل, دریافت, رفتار, شہر, صاف, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 11:47 PM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:11 PM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:58 AM
ایمر جینسی اور پی سی او کے کسی اقدام کی آئندہ پارلیمنٹ میں حمایت نہیں کر یں گے،اے پی ڈی ایم اور اے آر ڈی کا فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger