واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سائنسدانوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر قرآنی حکم پر عمل کیا: مفتی رفیع عثمانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-09, 10:14 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,461
کمائي: 21,794
شکریہ: 770
1,037 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سائنسدانوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر قرآنی حکم پر عمل کیا: مفتی رفیع عثمانی

سائنسدانوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر قرآنی حکم پر عمل کیا: مفتی رفیع عثمانی

سائنسدانوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر قرآنی حکم پر عمل کیا: مفتی رفیع عثمانی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مفتی اعظم پاکستان اور دارالعلوم کراچی کے صدر مفتی محمد رفیع عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے مثالی اتحاد و اتفاق نے بھارت کو دھمکیاں بند اور جارحانہ رویّہ ختم کرنے پر مجبور کردیا اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستانیوں میں اختلافات کبھی ملکی امن و سلامتی کی راہ میں حائل ہوئے اور نہ ہوں گے۔ مکہ مکرمہ سے ٹیلیفون پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی رفیع عثمانی نے کہا کہ ہمارے درمیان تفرقہ اور انتشار اپنی جگہ ہے، تاہم پوری قوم دشمن کے خلاف متحد اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات توجہ طلب بلکہ کسی حد تک تشویشناک بھی ہیں لیکن بھارت نے جس انداز میں پاکستان سے نمٹنا چاہا اور اس کے خلاف دھمکی آمیز طرز اپنایا، اس کا سب سے بڑا فائدہ علاقائی و طبقاتی گروہوں میں منقسم افراد اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی صورت میں ابھر کر سامنے آیا۔ مفتی رفیع عثمانی نے مزید کہا کہ پاکستانی مضبوط قوم ہیں اور ہمارا ملک ایٹمی طاقت کا مالک اور عالم اسلام کا اہم حصہ ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے سائنس دانوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر قرآن کریم کے اس حکم پر عمل کیا جس کے تحت مسلمانان عالم کو دشمن کے خلاف حربی استعداد اور استطاعت حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مفتی رفیع عثمانی مکة المکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی (مسلم ورلڈ لیگ) کے زیراہتمام ”فتویٰ اور اس کے قواعد و ضوابط“ کے موضوع پر عالمگیر کانفرنس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

ماخذ: روزنامہ جنگ، ہفتہ 28‏ فروری‏، 2009ء
عبیداللہ عبید آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, قواعد, قرآنی, مکہ, اسلام, اسلامی, حکم, خلاف, عالم, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت کے پانچوں ایٹمی دھماکے ناکام تھے،بھارتی سائنسدان پاکستانی خبریں 13 17-01-12 10:09 PM
دالبندین زلزلہ ایٹمی دھماکوں کا شاخسانہ تو نہیں، افواہیں گردش کرتی رہیں گلاب خان خبریں 0 20-01-11 07:24 AM
عدنان سمیع بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جاویداسد فلمی دنیا 1 16-11-10 03:38 PM
بھارتی ایٹمی پروگرام کی مشینری کے نقشوں کی کھلے عام فروخت کا انکشاف ابن جلال خبریں 2 19-09-08 08:48 PM
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 08:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger