| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماہرین فلکیات نے زمین کے قریب غیر معمولی خواص رکھنے والے ایک پراسرار ستارے کی موجودگی کا پتا لگایا ہے۔
یہ ستارہ جس کو ’نیوٹرون سٹار‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا مشاہدہ خلائی دوربینوں اور زمین پر واقع مشاہدہ گاہوں سے کیا گیا۔ تاہم یہ ستارہ جو ستاروں کے جھرمٹ ’ارسا مائنر‘ میں واقع ہے اس میں دوسرے نیوٹرونی ستاروں کی نسبت بعض اہم خصوصیات کی کمی نظر آتی ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کے ماہرین کی ایک ٹیم کی اس تحقیق کی تفصیلات ’اسٹروفیزیکل‘ نامی جریدے میں شائع کی جائیں گی۔ اگر اس ستارے کی موجودگی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو دریافت ہونے والا یہ آٹھواں واحد ’آئسولیڈڈ نیوٹرون سٹار‘ ہوگا۔ ’آئسولیڈڈ نیوٹرون سٹار‘ کا مطلب ایک ایسا ستارہ جو اپنے جیسے دوسرے ستاروں کی طرح نہیں جو اچانک دھماکے سے بھڑک اٹھیں اور اس کے نتیجے میں ان کی روشنی تیز ہو جائے، نہ ہی ان کا کوئی جڑواں ستارہ ہوتا ہے اور نہ ہی ان میں نیوٹرونی ستاروں کی طرح سے لمحہ بہ لمحہ ریڈیائی لہریں خارج ہوتی رہتی ہیں۔ 1960 کی دہائی میں بننے والی ایک مغربی فلم ’دی میگنیفیسنٹ سیون‘ کے ولن کے نام پر اس ستارے کو عرف عام میں ’کلویرا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں شامل امریکن یونیورسٹی کے ایک محقق ڈیرک فاکس کا کہنا تھا کہ ماہرینِ فلکیات پچھلے ساتوں’آسولیڈڈ نیوٹرون سٹارز‘ کو مجموعی طور پر ’دی میگنیفیسنٹ سیون‘ کے نام سے جانتے ہیں۔’اسی لیے ہم نے ازراہِ مذاق اس ستارے کو یہ نام دیا ہے‘۔ محقیقین کا اندازہ ہے کہ زمین سے اس ستارے کا فاصلہ دو سو پچاس سے ایک ہزار نوری سال کے برابر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ستارہ اب تک دریافت ہونے والے نیوٹرون ستاروں میں زمین کے سب سے قریب واقع ہے اور امکان ہے کہ یہی سب سے قریب ہے۔ سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ نیوٹرون ستارے اس وقت وجود میں آتے ہیں جب سورج سے چار سے آٹھ گنا بڑی جسامت کے حامل ستارے اپنے اندر سے جوہری ایندھن خارج کرتے ہیں جس کے نتیجے میں اچانک تیز روشنی کا ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔ اس دھماکے سے اس ستارے کی بیرونی تہہ اڑ جاتی ہے اس کی باقیات سے ایک نیوٹرون ستارہ وجود میں آتا ہے۔ کشش ثقل کے تحت اس ستارے کا مرکزی حصہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے پروٹون اور الیکٹرون بنتے ہیں جو نیٹرون بناتے ہیں اسی وجہ سے اس ستارے کو نیٹرون ستارہ کہا جاتاہے۔ درحقیقت اس ستارے کی موجودگی کا علم سب سے پہلے کینیڈا کی میکگِل یونیورسٹی آف مانٹریال کے ڈاکٹر رابرٹ روٹلج کو ہوا۔ ڈاکٹر روٹلج کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ کن خصوصیات کا حامل ہے، اس بارے میں ابھی عجیب سا اسرار پایا جاتا ہے۔ اس قسم کے ستاروں کی مختلف خصوصیات بیان کرنے والی متبادل اور حقائق پر مبنی تھیوریسز موجود نہیں ہیں جیسے کہ ایکس رے کی روشنی میں ان کا روشن ہونا اور عام روشنی میں ان کا مدھم ہوجانا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہ آیا ’کلویرا‘ معروف نیوٹرون ستاروں کی ایک غیر معمولی مثال ہے یا پھر یہ اپنی نوعیت کا کوئی انوکھا نیوٹرونی ستارہ ہے۔ |
|
|
|
| چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا | arslansun (03-02-09) |
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 27
مراسلات: 75
کمائي: 409
شکریہ: 2
12 مراسلہ میں 28 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ جی واہ بہت آچھی معلومات ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
کافی اچھی اور معلوماتی خبر ہے جناب
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() |
ھمممممممم یہ تو کافی اچھی چیز نکلی
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,476
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی اچھی معلومات ہیں۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| نظر, خبر, دھماکہ, دریافت, سال, ستارے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد | کنعان | دیس ہوئے پردیس | 4 | 13-12-09 12:55 AM |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 12-10-08 12:03 AM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 09:45 PM |
| ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: | پاکستانی | خبریں | 0 | 19-08-07 02:17 PM |
| السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے | Zullu230 | تعارف | 9 | 21-07-07 10:59 PM |