واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریلائنس نے لطیفے پر معافی مان لی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-07, 04:53 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ریلائنس نے لطیفے پر معافی مان لی

ریلائنس نے لطیفے پر معافی مان لی

اتر پردیش میں سکھ برادری کی دل آزاری اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا ایس ایم ایس جاری کرنے پر ریلائنس کمپنی نے معافی مانگ لی ہے۔
کمپنی نے یہ قدم لکھنؤ گردوارہ پربھندک کمیٹی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائے جانے اور سکھوں کی جانب سے ناراضگی کے اظہار کے بعد اٹھایا ہے۔

ریلائنس کمیونیکیشن کے مشرقی اترپردیش کے اہلکار نے اپنے معافی نامے میں کہا ہے کہ ’ 197 ‘ نام کی کمپنی موبائیل کمپنیوں کو ایک معاہدے کے تحت ایس ایم ایس پر لطیفے فراہم کرتی ہے۔ سکھ برادری کے بارے میں جو دلآزار لطیفہ ریلائنس فونز پر آیا اسکی ذمہ دار 197 کمپنی ہے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اگرچہ ریلائنس کمپنی نے معافی مانگ لی ہے لیکن شکایت درج کرنے والے مقامی سکھ لیڈر راجندر سنگھ بگا کا کہنا ہے کہ ’ہم ایف آئی آر واپس نہیں لیں گے اور اگر کسی بھی موبائیل کمپنی نے آئندہ اس قسم کی حرکت کی تو شدید ردعمل ہوگا۔‘

واضح رہے کہ اترپردیش پولیس نے تاجر انل امبانی کے خلاف ان کی کمپنی ریلائنس کمیونیکشین کے ذریعے سکھ برادری کا مذاق اڑانے والے ایس ایم ایس جاری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ریاستی پولیس نے یہ ایف آئی آر راجندر سنگھ بگا کی شکایت پر درج کی تھی۔

پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا تھا کہ ’ریلائنس کمیونیکیشن نے جو ایس ایم ایس جاری کیا اس میں سکھ برادری کا موازنہ گدھوں سے کیا گیا ہے۔‘

لکھنؤ کے ناکہ پولیس تھانے کے ایک انسپکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ درخواست دفعہ 295 اے یعنی مذہب کی توہین کرنے کے تحت درج کی گئی ہے جس میں جرمانے کے ساتھ تین برس کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

بی بی سی سے بات چیت میں راجندر سنگھ بگا نے کہا: ’سکھ برادری ایک بہادر قوم ہے اور ایس ایم ایس میں اس کی توہین کی گئی ہے۔‘

اس سے قبل میرٹھ میں بھی اس ایس ایم ایس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔


بشکریہ بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, قدم, لطیفہ, ایس ایم ایس, الزام, احتجاج, جیل, خلاف, دل, درخواست


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger