رہنماوٴں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات انتخابی دھاندلی کا آغاز ہے،قائم علی شاہ
رہنماوٴں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات انتخابی دھاندلی کا آغاز ہے،قائم علی شاہ
رہنماوٴں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات انتخابی دھاندلی کا آغاز ہے،قائم علی شاہ
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) پی پی پی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پی پی پی کے خلاف ڈھائی ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے چار لاکھ سے زائد رہنماوٴں اور کارکنوں کو ملزم نامزد کر کے انتخابات سے قبل دھاندلیوں کی شروعات کر دی ہیں۔ وہ نوڈیرو میں پی پی پی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد ڈاکٹر فہمیدہ مراز،وقار مہدی ،محمد ایاز سومرو اور دیگر رہنماوٴں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ 27دسمبر سے لے کر آج تک ہنگاموں میں پی پی پی مخالف ملوث ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کو بدنام کررے ہیں۔ ہنگامے والے روز پولیس کہاں تھی جو ایک بڑا سوال ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی تھے۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے روز سے آج تک ہونے والی تحقیقات سے ہم مطمئن نہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات حکومتی اداروں اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے کرانے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں حکومت کی جانب سے پی پی پی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کے خلاف داخل کئے گئے جھوٹے مقدمات کا قانونی طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پیرمظہرالحق اور وقار مہدی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ درایں اثناء پیپلز پارٹی سندھ کونسل کاتعزیتی اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر سید قائم علی شاہ کے پی پی پی نوڈیرو آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ،سید خورشید احمد شاہ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،پیر مظہرالحق،سیدغوث علی شاہ،وقار مہدی، سردار واحد بخش بھیو، میر منور ٹالپر،آغا سراج درانی،جام سیف اللہ دہاریجو،محمد ایاز سومرو،حاجی محمد امین لاکھو،ڈاکٹر ارشد مغل،عبدالحق بھرٹ،ظفر صدیقی ڈاکٹر سکندر شورو،اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی شہادت کو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔ اجلاس میں متفقہ طورپراراکین نے پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کی جانب سے بلاول بھٹوکو چیرمین اور آصف علی ذرداری کو شریک چیرمین کے فیصلے کی توثیق کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|