واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


راشد رؤف کا فرار:برطانوی حکومت کو جامع رپورٹ پیش کی جائیگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 09:46 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default راشد رؤف کا فرار:برطانوی حکومت کو جامع رپورٹ پیش کی جائیگی

راشد رؤف کا فرار:برطانوی حکومت کو جامع رپورٹ پیش کی جائیگی

راشد رؤف کا فرار:برطانوی حکومت کو جامع رپورٹ پیش کی جائیگی



اسلام آباد (صالح ظافر) لندن طیارہ سازش کیس کے مبینہ ملزم راشد رؤف کے ہفتہ کو اسلام آباد میں پولیس حراست سے ڈرامائی انداز میں فرار نے برطانوی حکومت کو دھچکے سے دوچار کردیا ہے اور اس نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رپورٹ کی فوری طورپر وضاحت کرے‘ امید کی جارہی ہے کہ حکومت پاکستان (آج) پیر کو اس واقعہ کے متعلق برطانوی حکومت کو سفارتی چینل سے بریف کرے گی۔ پاکستان کی وزارت داخلہ اس واقعہ کے سلسلے میں ایک جامع رپورٹ ترتیب دے رہی ہے اور اس رپورٹ کو برطانوی حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان ان 7 افراد کی برطانیہ بدری پر زور دیتی رہے گی جو برطانوی سرزمین پر موجود ہیں تاہم برطانیہ ان افراد کی پاکستان حوالگی نہیں چاہتا، جس کی وجہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی کے معاہدے کا نہ ہونا ہے۔ ”دی نیوز“ کے اس سوال پرکہ برطانوی حکومت نے پاکستانی دفتر خارجہ سے راشد رؤف کے فرار کے حوالے سے رابطہ قائم نہیں کیا‘ دفترخارجہ کے ترجمان محمد صادق خان نے وضاحت کی کہ برطانوی حکام نے پاکستانی وزارت داخلہ سے اس معاملے میں رابطہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان کی انتظامیہ نے راشد رؤف کے سلسلے میں ان کے مشن سے رابطہ نہیں کیا اور ہم پاکستانی حکومت سے اس معاملے میں فوری وضاحت کے طالب ہیں۔ برطانوی سفارتکار نے امید ظاہر کی کہ اس واقعہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دونوں ممالک کی حکومتیں راشد رؤف کی برطانیہ حوالگی کے حوالے سے رابطے میں رہیں گی۔ علاوہ ازیں پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں مطلوب افراد کے ایک دوسرے سے تبادلے کیلئے کوئی مذاکرات نہیں کررہی ہیں کیونکہ مطلوب افراد کے کیسوں کی نوعیت ایک دوسرے سے مختلف ہے اور دونوں کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر ملیحہ لودھی اتوار کو لندن سے اسلام آباد پہنچی ہیں اور ان کی موجودگی اس کیس کے سلسلے میں اہمیت اختیار کررہی ہے۔ امید ہے کہ وہ اعلیٰ حکام سے اس واقعہ کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گی۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, لندن, چینل, آج, انتظامیہ, اعلیٰ, خان, صالح, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
واشنگٹن ایئر پورٹ پر باڈی اسکینگ پر فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کا شدید احتجاج، دورہ امریکا منسوخ: پاکستانی خبریں 33 23-03-10 11:15 PM
سعودی عرب سے ڈی پورٹ کنعان دیس ہوئے پردیس 4 27-12-09 01:22 PM
ترکی 319 پاکستانی ڈی پورٹ Real_Light خبریں 12 08-08-08 03:57 PM
اختر مینگل کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار لاہور (رپورٹ : ندیم علوی) بی این عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:51 PM
راشد رؤف کا فرار:برطانوی حکومت کو جامع رپورٹ پیش کی جائیگی عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 03:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger