دیوار احتجاج پر عوام کا جیو سے بھرپور اظہار یکجہتی
دیوار احتجاج پر عوام کا جیو سے بھرپور اظہار یکجہتی
کراچی( جنگ نیوز) ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر عائد پابندیوں نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ جیو نیوز پر پابندی لگنے سے جہاں عوام خبروں کے حصول سے محروم ہوئے وہیں جیو نیٹ ورک کے تفریحی چینل جیو ٹی وی ، میوزک چینل آگ اور ملک کے واحد اسپورٹس چینل جیو سوپر پر پابندی لگنے سے تفریحی پروگرام، موسیقی اور مختلف کھیلوں کی کوریج سے بھی محروم ہوگئے۔ عوام جیو ٹی وی کے دفتر کے سامنے دیوار احتجاج پر صبح شام بڑی تعداد میں لوگ اپنا احتجاج درج کر رہے ہیں۔ لوگوں نے مندرجہ ذیل تحریروں کے ذریعے جیو کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ” دل کے دھڑکنے سے وقت کے ٹھہرنے تک جیو“، ” جیو ہے تو ہم ہیں “، ” جیو کو جینے دو “، ” سچ کہوں گا جیت جاؤں گا“، ” دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو “، ” میری آواز سنو مجھے آزاد کرو “ ، ” جیو مل جل کے “، ” زباں پہ مہر لگی ہے تو کیا رکھ دی ہے ، ہر ایک حلقہ زنجیر میں زباں میں نے “، ” سو حکومت کی ایک جیو کی “، ” ہمیں صرف جیو پر یقین ہے “، ” شعلہ ہوں بھڑکنے کی گزارش نہیں کرتا ، سچ منہ سے نکل جاتا ہے کوشش نہیں کرتا “، ” ہم صبح پرستوں کی یہ ریت پرانی ہے ، ہاتھوں میں قلم رکھنا یا ہاتھ قلم رکھنا “، ” حامد میر، ڈاکٹر شاہد مسعود زندہ باد“، ” جیو سوپر ، جیو نیوز جیو آگ ، جلدی جاگ جلدی جاگ“، ” تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب، یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے “، ” میرا قصور کیا ہے سچ بولنا ؟؟“، ” ہر شب کے بعد سحر ہے ، ”never surrender geo“ وغیرہ،
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|