واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،برطانوی آرمی چیف کی صدر پرویز سے ملاقات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 03:30 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،برطانوی آرمی چیف کی صدر پرویز سے ملاقات

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،برطانوی آرمی چیف کی صدر پرویز سے ملاقات

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،برطانوی آرمی چیف کی صدر پرویز سے ملاقات
راولپنڈی (جنگ نیوز) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سررچرڈ ڈینٹ نے پیرکوصدر پرویز مشرف سے یہاں ملاقات کی اورعالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور برطانیہ کی مسلح افواج کے درمیان شاندارتعاون کوسراہا۔ انہوں نے اس جنگ میں پاکستان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔ صدرپرویز مشرف نے پاکستان اوربرطانیہ کی مسلح افواج کے درمیان شاندار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کے دورہ سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔بعدازاں جنرل سررچرڈ ڈینٹ نے جنرل ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق جنرل رچرڈ ڈینٹ کچھ دیر آرمی چیف کے ہمراہ رہے اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور خصوصاً خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرجنرل رچرڈ ڈینٹ کوپاک فوج کے ایک چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔دریں اثناء جنرل سررچرڈ ڈینٹ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان تعلقات کا دائرہ مزید بڑھانے سے اتفاق کیا۔ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فریقین نے خیال ظاہرکیا کہ دہشت گردی سے پورے عزم کے ساتھ عالمی برادری کی اجتماعی کوششوں کے ذریعہ ہی موثر طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔ جنرل طارق مجید نے کہا کہ ہماری کوششوں میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے، ملک میں حالیہ پرامن انتخابات اور منتخب نمائندوں کو اقتدار کی منتقلی سے سول ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی پیدا ہوگی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں معاونت کیلئے وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے میں سہولت پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ گڑ بڑ والے علاقوں میں سیاسی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے ذریعہ دل جیتنے کی جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔ اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرجوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کے ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز میجر جنرل بلال عمر نے جنرل رچرڈ ڈینٹ کا خیر مقدم کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, منتقلی, مجید, خلاف, صورتحال, صدر, صدرپرویز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار بھارت ہے، پرویز مشرف جاویداسد خبریں 2 11-11-10 03:53 PM
کچھ تجاویز دستخط کے بارے میں !!! قیصرجی تجاویز اور شکایات 5 24-10-08 01:39 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 03:26 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger