05-12-07, 09:54 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مغربی ممالک پاکستان کی مدد کریں، اشرف قاضی
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مغربی ممالک پاکستان کی مدد کریں، اشرف قاضی
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مغربی ممالک پاکستان کی مدد کریں، اشرف قاضی
لندن (نمائندہ جنگ) سابق وزیر سینیٹر اشرف جاوید قاضی نے مغربی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پاکستان کی اقتصادی اور فوجی امداد کریں۔ ”پاکستان پر مغربی حکمت عملی کے اثرات“ کے عنوان سے لندن کی رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں نیٹو اور ایساف کی نسبت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر مملکت طارق عظیم بھی موجود تھے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے جاوید اشرف قاضی نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ پاکستان نے خود کو مغرب کی طرف سے اپنے مفادات کی خاطر مسلط کی گئی جنگ میں ملوث کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبانائزیشن حکومت کی رٹ اور القاعدہ کے عناصر کی وزیرستان میں موجودگی اور سرحد سے آرپار نقل و حرکت کا بھی چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں زیادہ ترقی کرنے اور تعلیم عام کرنے کی ضرورت ہے وہاں 25 ہزار مدرسے ہیں جن میں حکومت اصلاحات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مغرب نے زیادہ فوجی بھرتی کرنے کیلئے اضافی فنڈ کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ رقم نہیں ملی۔ فوج کو نگرانی کیلئے سامان بشمول راڈار کی ضرورت ہے۔
|
|
|