دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حقوق دینے سے ممکن ہے،جنرل طارق مجید
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حقوق دینے سے ممکن ہے،جنرل طارق مجید
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حقوق دینے سے ممکن ہے،جنرل طارق مجید
واشنگٹن(جنگ نیوز) چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک نظریاتی کشمکش ہے، کامیابی کا واحد راستہ احساس محرومی، نا انصافی، حقوق اور آزادی سے انکار سمیت اس لعنت کے بنیادی اسباب ختم کرتے ہوئے امید کے نظریہ کے ساتھ نفرت کی سوچ کو شکست دیناہے،انہوں نے کہا دہشتگردی کا کوئی فوری حل نہیں اور نہ ہی کوئی ایک ملک تنہا اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ٹمپافلوریڈا (امریکا)میں چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تنازعہ کا باعث بننے والے حقیقی مسائل کو حل کرتے ہوئے منصفانہ اور معتبر عمل کے ذریعے بین الاقوامی برادری کی طرف سے حقیقی طور پر ترجیحی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔ جنرل طارق مجید نے کہا کہ الزام تراشی سے گریز کرتے ہوئے توقعات کو حقیقت پسندانہ رکھا جانا چاہیے۔ چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا اہتمام امریکی مرکزی کمان نے باہمی تشویش کے مسائل پر تبادلہ خیال اور کثیر الجہتی تعاون کے ذریعے علاقائی اشتراک کار کو تقویت دینے کیلئے کیا تھا۔ کانفرنس میں افغانستان، قزاقستان، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان، امریکہ اور ازبکستان کے علاوہ عراق میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|