واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کارگل واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دوں گا، نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-07, 09:13 PM   #1
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,509
کمائي: 53,826
شکریہ: 8,643
2,599 مراسلہ میں 6,421 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کارگل واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دوں گا، نواز شریف

دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کارگل واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دوں گا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آگئے تو کارگل واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیں گے، مشرف ملک کے قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتے،کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ایشو ہے،بے نظیر نے ہمارے ساتھ معاہدہ توڑ کر فوجی آمر سے کچھ لو ،کچھ دوکی بنیاد پر ڈیل کرلی ،دکھ ہوا۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ 1999ء کے کارگل واقعہ کے پیجھے جنرل مشرف کا ہاتھ تھا اور انہیں اس واقعہ کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا ۔دکھ کی بات تو یہ ہے کہ ایک فوجی جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے خوشگوار تعلقات کے عمل کو توڑا لیکن اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔کارگل کے واقعہ کو پاک بھارت تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔کاش یہ واقعہ پیش نہ آتا تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت ہورہی تھی۔نواز شریف نے کارگل واقعہ کے بعد سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے اس بیان کو بھی افسوسناک قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم نے مجھے مایوس کیا ہے ۔نواز شریف نے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی کو یہ بیان دینے سے قبل یہ تو معلوم کرنا چاہیے تھا کہ انہیں مایوس کرنے والا کون ہے حالانکہ جس کارگل واقعہ کے پیش نظر انہوں نے یہ بیان دیا اس کے بارے میں مجھے تو کوئی علم ہی نہیں تھا۔ایک سوال پر کہ کیا جنرل پرویز مشرف بھی کمیشن کے سامنے جواب دہ ہوں گے نواز شریف نے کہا کہ ا س بات کا فیصلہ پینل کرے گا تاہم انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف ملک کے قانون سے بالاتر تو نہیں ہوسکتے ۔اگر میں عدالت کے سامنے پیش ہوسکتا ہوں تو کوئی دوسرا کیوں نہیں ہوسکتا۔ صدر پرویز مشرف کے اس بیان پر کہ پاک بھارت تعلقات اضافہ ہوا ہے نواز شریف نے کہاکہ وہ جنرل مشرف کے ان بیان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ، مشرف پاکستان کے آئینی اور قانونی حکمران نہیں۔نہ مشرف نے پاک بھارت تعلقات سمیت دیگر اہم امورپر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جہاں ایسے اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے ۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ایشو ہے ۔ مشرف،بے نظیر ڈیل پر انہیں نے کہاکہ بے نظیر نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ توڑ کر فوجی آمرکچھ لو ،کچھ دو کی بنیاد پر ڈیل کرلی جوانتہائی قابل افسوس بات ہے ۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کارگل, پاکستانی, وزیراعظم, نواز شریف, نظر, معلوم, جواب, خلاف, عدالت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور گلاب خان خبریں 4 14-02-11 12:52 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger