واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


درندگی,,,,

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-11-09, 11:30 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,788
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default درندگی,,,,

درندگی,,,,

درندگی,,,,نقش خیال…عرفان صدیقی
ہلے صوبہ سرحد کے سینئر وزیر، بشیر بلور نے راگ الاپا اور پھر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تان اٹھائی کہ ”دہشت گردی پھیلانے والے انسان نہیں درندے ہیں اور درندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی“۔ حاکمانہ جلال اور حکیمانہ جمال کے حامل اس اعلان سے کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔ بلا شبہ وہ لوگ انسانیت کے زمرے سے خارج ہیں جو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں، انسانی لہو سے اپنی پیاس بجھاتے اور غارت گری سے آسودگی حاصل کرتے ہیں۔ ہم تو اس دین کے پیروکار ہیں جس نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ سو دہشت گردی بہرحال درندگی ہے اور اسے اس نام سے پکارا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
لیکن بشیر بلور کی بے کراں دانش اور یوسف رضا گیلانی کی لامحدود حکمت و بصیرت کے تمام تر احترام کے باوجود، جان کی امان پاؤں تو ایک چھوٹا سا سوال پوچھ لوں، یہ جو کچھ سات سمندر پار سے آیا ایک سفید فام عفریت کررہا ہے، انسانیت کی لغت میں اسے کیا کہتے ہیں؟ آٹھ سال پہلے انہی دنوں امریکہ کے خونخوار طیارے ہمارے ہی ہوائی اڈوں سے اڑے اور لگا تار ایک ہفتہ تک افغانستان پر کارپٹ بمباری کرتے رہے۔ لاتعداد بستیاں زمین کا پیوند ہوگئیں۔ ان گنت انسانوں کے پرخچے اڑ گئے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر ڈھلوانوں، گھاٹیوں، وادیوں اور میدانوں میں چار سو لہو کے جھرنے پھوٹنے لگے۔ کسی نے کوئی گوشوارہ مرتب نہیں کیا کہ ان آٹھ برسوں کے دوران کتنے معصوم، امریکی قہر کا نشانہ بن گئے۔ کیا یہ سب کچھ درندگی نہیں؟ مسجدیں محفوظ رہیں نہ اسپتال، باراتیں میزائلوں کا لقمہ ہوگئیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں گیت گاتی بچیاں آن واحد میں بھسم کردی گئیں۔ بلور صاحب اور گیلانی صاحب کو شاید یاد نہ ہو کہ قلعہ جنگی میں کیا ہوا تھا؟ کس طرح زنداں میں پڑے افغانوں کو امریکی فوجیوں نے یوں تاک تاک کر نشانہ بنایا جیسے کوئی منچلا پنجروں میں بند پرندوں کو شکار کرتا ہے، قندوز سے گرفتار کئے جانے والوں کو رسیوں سے باہم جکڑ کر فولاد کے ہوا بند کنٹینروں میں یوں ٹھونس دیا گیا کہ وہ تڑپ تڑپ کر مرگئے۔ ان کی مڑی تڑی بے کفن لاشوں کو لمبے گڑھے کھود کر دشت لیلیٰ کی ریت میں دبا دیا گیا۔ کابل و قندھار کی کم نصیب سرزمین گزشتہ آٹھ برس سے بہیمانہ درندگی کی آندھیوں میں گھری ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے 2002ء کے اواخر میں بتایا تھا کہ ایک سال کے دوران امریکی بمبار طیاروں نے پاکستان کے ہوائی اڈوں سے ستاون ہزار آٹھ سو اڑانیں بھریں۔ تصور کیجئے، آٹھ برس کے دوران کتنے حملے ہوچکے ہوں گے؟ کیا یہ طیارے افغان عوام پر گلاب اور موتئے کی کلیاں برساتے ہیں؟ اب تو کئی مسلمہ بین الاقوامی ادارے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ثابت کرچکے ہیں کہ افغانستان میں انتہائی بے دردی کے ساتھ کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے اور کئے جا رہے ہیں۔ فاسفورس اور دوسرے کیمیائی مواد کے استعمال سے بچے خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں لیکن کون ہے جو ان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھے؟ کسے فرصت ہے کہ وہ یتیم ہوجانے اور روٹی کے دونوالوں کے لئے ٹھوکریں کھانے والے بچوں کو شمار کرے۔ کس کے پاس وقت ہے کہ بیوہ ہوجانے والی ان بے یار و مددگار خواتین کے اعداد و شمار مرتب کرلے جن کی زندگیاں، نوحے بن کر رہ گئیں؟ کون ان ماؤں کے آنسو پونچھے جو اپنے جوان بیٹوں کی قبروں کا تعویز ہو کے رہ گئیں؟
آٹھ برس سے ہمارے گھر سے جڑے گھر میں یہ حشر بپا ہے۔ بشیر بلور اور یوسف رضا کو امریکہ اور نیٹو کی افواج قاہرہ دکھائی نہیں دے رہیں۔ وہ سات سمندر پار سے آئے سفاکوں سے پوچھنے کا یارا نہیں رکھتے کہ دور دیس سے آنے والے غارت گرو! اس اجڑی بستی کو مزید کیوں اجاڑ رہے ہو؟ ان آفت زدہ افتادگان خاک پر مزید آفتیں کیوں ڈھا رہے ہو؟ انہوں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ نائن الیون کے نام نہاد ملزموں میں تو ایک بھی افغانی نہیں؟ تم نے غربت کے مارے ان تہی داماں لوگوں کا عرصہ حیات کیوں تنگ کردیا ہے؟ بلور اور گیلانی اقتدار کے دسترخوان پہ بیٹھے ہیں اور وہ اس اقتدار کو امریکی پشت پناہی کا ثمر خیال کرتے ہیں۔ کل تک اے این پی پختونوں کے حقوق کی پرچم بردار تھی۔ پاکستان ان کے لئے سامراج کا ایجنٹ تھا۔ باچا خان نے اپنی قبر کے لئے بھی ڈیورنڈ لائن سے اس پار کی خاک کو پسند کیا۔ اے این پی ان کی میت افغانستان دفنا آئی۔ تیس سال قبل روس نے اپنے درندوں کے غول افغانیوں پر چھوڑ دیئے تو اے این پی افغانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھلا کر روسیوں کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ اس کے کرتے دھرتے ایڑیاں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگے کہ کب افغانستان روسیوں کے قبضے میں جاتا اور کب سرخ سویرے کا کارواں انقلاب کے ترانے گاتا، پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔ تب وہ اٹھتے بیٹھتے امریکی سامراج، کو گالیاں دیتے اور روسی یلغار کے خلاف افغانوں کی جنگ حریت کو ”امریکہ کی جنگ“ قرار دیتے تھے۔ آج وہی امریکی سامراج کروسیڈ کے جھنڈے لہراتا افغانوں کے گلے کاٹ رہا ہے، ان کی بستیاں کھنڈر کررہا ہے، ان کی آنے والی نسلوں کے لہو میں مہلک کیمیائی مواد بو رہا ہے اور افغان حقوق کے یہ چیمپئن، اسی امریکی سامراج کے کندھے سے کندھا ملائے افغانوں کے سینے چھلنی کررہے ہیں۔ انہیں اپنے آس پاس کے ”دہشت گردوں“ کی درندگی نظر آ رہی ہے اور وہ ان درندوں“ سے بات تک کرنے کے روا دار نہیں، لیکن صبح شام رنگا رنگ ٹی وی مائیکس کے سامنے کھڑے ہو کر ”انسانیت“ کے خطبے دیتے ان پیران امن کو ان گورے لشکروں کی درندگی نظر نہیں آتی جو پندرہ لاکھ عراقیوں کا لہو پینے کے بعد افغانستان کو اپنے ہلاکت آفریں ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنائے ہوئے ہیں۔ جن کے ڈرون ہر روز ہماری بستیوں پر میزائل برساتے اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتے ہیں۔ ان سفید فام درندوں سے ہاتھ ملانا ان کے لئے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز و اکرام ہے، ان درندوں کے خون آلود پنجوں پہ بوسے دینا وہ سعادت خیال کرتے ہیں، ان درندوں کے پاؤں پہ سر رکھنا ان کے لئے دنیوی اور اخروی نجات کا ذریعہ ہے۔ یہ نہ صرف اس کی درندگی کو درندگی نہیں کہتے بلکہ اس کی غلامی کو ماتھے کا جھومر بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ مل کر افغانوں کا ہانکا لگاتے اور شکار گاہ کی طرف لے کے آتے ہیں تاکہ گورے آقا نشانہ بازی کا ہنر آزماسکیں۔ انہیں ابو غریب، بگرام اور گوانتا نامو کی کوئی کہانی یاد نہیں۔ ”انسانیت“ کے ان پرچم برداروں اور ”درندوں“کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والوں کو تو یہ بھی یاد نہیں کہ ان کی ایک بیٹی پر کیا گزر رہی ہے جس کا نام عافیہ ہے اور جسے تلاشی کے نام پر روز برہنہ ہونے اور قرآن کریم پر پاؤں رکھ کر دہلیز تک جانے کا حکم ملتا ہے۔ کیا اس سے بڑھ کر بھی کسی درندگی کا تصور کیا جاسکتا ہے۔
بشیر بلور صاحب اور یوسف رضا صاحب! بجا کہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ تسلیم کہ درندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی لیکن کیا انسانیت اور درندگی کے معیار بدلتے رہتے ہیں؟سوات اور وزیر ستان کے درندوں کے نامہ اعمال کی تیرگی، واشنگٹن اور لندن کے درندوں کی زلف میں پہنچ کر حسن کیوں بن جاتی ہے؟
درندگی,,,,نقش خیال…عرفان صدیقی
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-11-09), shafresha (22-01-10), نیلم خان (23-11-09), محمدعدنان (20-11-09), مزمل فاروق (19-11-09), مسافر (26-11-09), اخترحسین (20-11-09), بلال الراعی (24-09-11), حیدر (27-11-09), حسنین ایوب (27-11-09), راجہ اکرام (19-11-09), سحر (19-11-09), عامرشہزاد (19-11-09), عادل سہیل (24-11-09)
پرانا 18-11-09, 12:42 PM   #2
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم بھائی عبداللہ حیدر ،،،،اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے

روشن خیال اور اعتدال پسند دماغ رکھنے والوں کی دکھتی رگ پر ھاتھ رکھنے پر،شکریہ
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
وجدان (25-12-09), راجہ اکرام (20-11-09), سحر (19-11-09), عامرشہزاد (19-11-09)
پرانا 18-11-09, 09:34 PM   #3
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 47
کمائي: 754
شکریہ: 60
32 مراسلہ میں 68 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا یعنی کہ سابقہ پاکستانی حکومت کی غلطی عوام بھگتیں‌؟؟؟؟؟
یعنی ک ہم یہ سب کچھ غلط کر رہے ہیں‌؟؟؟؟
لگتا ے کسی بم بلاسٹ مین آپ کا کوئی نقصان بھی نہیں‌ہوا،
لگتا ہے آپ کو یہ نہیں‌پتہ کہ اِن سب کی حمایت کون کر رہا ہے ؟
لگتا ہے آپ بھی عمران خان کے طرفدار ہیں،
جو امریکہ نے یا غلط کیا یہ مان لیتے ہیں ببلکہ میں‌مانتا ہوں لیکن یہ سب ٹھیک کر رہے ہیں‌ یا یہ درندگی نہیں‌ہے یہ صرف آپ جیسے چند لوگ ہی مانتے ہوں گے
محمد عمران نیازی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد عمران نیازی کا شکریہ ادا کیا
sahj (02-12-09), فاروق سرورخان (19-11-09), محمدعدنان (20-11-09), اخترحسین (20-11-09), عامرشہزاد (19-11-09)
پرانا 19-11-09, 12:33 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لسلام علیکم بھائی عبداللہ حیدر ،،،،اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 09:04 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,774
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,614 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ صاحب چاہتے ہیں کہ جو درندگی پاکستان کے عوام پر ہو رہی ہے اسے ہم بھلا کر افغانستان اور عراق کی طرف دیکھیں۔ پاکستان کا اعلانیہ دشمن ہندوستان ہے، پاکستانی، بھارت سے جتنی "محبت" کرتے ہیں اس کی وجہ وہ لاتعداد قتل ہیں جو بھارت نے پاکستان کی سرحدوں‌پر حملہ کرکے کئے۔ کیا بات ہے کہ بھارت نے سرحد کے پیچھے دور امن میں اتنے معصوم پاکستانی نہیں مارے جتنے عرفان صدیقی کے بھائیوں‌ نے گذشتہ 20 سال میں مارے ہیں۔ کوئی روز نہیں جاتا جب یہ درندے پاکستان میں معصوم عوام پر بغیر کسی اعلان کے حملہ کردیتے ہیں۔ ایسے درندوں کی حمائت کرنے والے عرفان صدیقی جیسے غدارِ پاکستان عناصر سے کراہیت آتی ہے۔

امریکہ نے جو کیا وہ اچھا کیا یا برا کیا، اس کا مطلب یہ قطعی نہیں کہ کوئی بھی ان درندوں کو معاف کرے اور اتنے سارے معصوم پاکستانیوں کے قاتلوں کی طرف سے منہہ پھیرلینے کو کہے کہ یہ قتل عام نہ دیکھو، ادھر دیکھو جدھر امریکہ ہے۔

عرفان صدیقی کس غار میں گھسا ہوا تھا جب عراقیوں نے کروڑوں ایرانیوں کا خون کیا تھا۔ اس وقت وہ کس جہنم میں بستا تھا جب ہر طرف سے پاکستان پر حملہ ہورہے تھے۔ عرفان صدیقی اور اس کی حمایت کرنے والے خونخوار درندوں اور تالی بانوں (‌ہیجڑوں) کے ساتھی ہیں ۔۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔

پاکستانیوں پر حملہ کرنے والا پاکستانیوں کے ہاتھوں سے واجب القتل ہے۔ یہ پاکستان کی مقننہ ، انتظامیہ، عدلیہ ، فوج اور اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کے عوام کا فیصلہ ہے۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (20-11-09), اخترحسین (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 09:51 AM   #6
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
یہ صاحب چاہتے ہیں کہ جو درندگی پاکستان کے عوام پر ہو رہی ہے اسے ہم بھلا کر افغانستان اور عراق کی طرف دیکھیں۔ پاکستان کا اعلانیہ دشمن ہندوستان ہے، پاکستانی، بھارت سے جتنی "محبت" کرتے ہیں اس کی وجہ وہ لاتعداد قتل ہیں جو بھارت نے پاکستان کی سرحدوں‌پر حملہ کرکے کئے۔ کیا بات ہے کہ بھارت نے سرحد کے پیچھے دور امن میں اتنے معصوم پاکستانی نہیں مارے جتنے عرفان صدیقی کے بھائیوں‌ نے گذشتہ 20 سال میں مارے ہیں۔ کوئی روز نہیں جاتا جب یہ درندے پاکستان میں معصوم عوام پر بغیر کسی اعلان کے حملہ کردیتے ہیں۔ ایسے درندوں کی حمائت کرنے والے عرفان صدیقی جیسے غدارِ پاکستان عناصر سے کراہیت آتی ہے۔

امریکہ نے جو کیا وہ اچھا کیا یا برا کیا، اس کا مطلب یہ قطعی نہیں کہ کوئی بھی ان درندوں کو معاف کرے اور اتنے سارے معصوم پاکستانیوں کے قاتلوں کی طرف سے منہہ پھیرلینے کو کہے کہ یہ قتل عام نہ دیکھو، ادھر دیکھو جدھر امریکہ ہے۔

عرفان صدیقی کس غار میں گھسا ہوا تھا جب عراقیوں نے کروڑوں ایرانیوں کا خون کیا تھا۔ اس وقت وہ کس جہنم میں بستا تھا جب ہر طرف سے پاکستان پر حملہ ہورہے تھے۔ عرفان صدیقی اور اس کی حمایت کرنے والے خونخوار درندوں اور تالی بانوں (‌ہیجڑوں) کے ساتھی ہیں ۔۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔

پاکستانیوں پر حملہ کرنے والا پاکستانیوں کے ہاتھوں سے واجب القتل ہے۔ یہ پاکستان کی مقننہ ، انتظامیہ، عدلیہ ، فوج اور اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کے عوام کا فیصلہ ہے۔

واہ کیا بات ھے آپ کی " یہ ہی تو وقت ھے حق نمک ادا کرنے کا" شاباش
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 09:56 AM   #7
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں

پاکستانیوں پر حملہ کرنے والا پاکستانیوں کے ہاتھوں سے واجب القتل ہے۔

جی فاروق صاحب کیا کہتے ہیں اس بارے میں کہ امریکی اور بھارتی اور ناٹو افواج کے بارے میں جو ھزاروں پاکستانی مسلمانوں کے قاتل ہیں ؟؟؟؟
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (20-11-09), اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 10:25 AM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ہے فاروق صاحب نے انکے گناہ معاف کر دئیے ہیں۔ وہ امریکی جو ہیں۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-11-09), اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 10:27 AM   #9
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
لگتا ہے فاروق صاحب نے انکے گناہ معاف کر دئیے ہیں۔ وہ امریکی جو ہیں۔

جی ھاں کچھ ایسی ہی بات ھے، بھئی حق نمک بھی تو کوئی چیز ھے،
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 11:26 AM   #10
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,788
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عرفان صدیقی نے شاید یہی نکتہ پیش کیا ہے کہ جب:
اقتباس:
اکستانیوں پر حملہ کرنے والا پاکستانیوں کے ہاتھوں سے واجب القتل ہے۔
تو آپ افغانیوں‌کے قتل کے لیے اڈے دیتے ہیں، ان کا خون یینے کی ایسی لت لگی ہے کہ چھوٹ ہی نہیں‌رہی۔ ڈالروں کی برسات میں‌ ان کی دشمن صلیبی افواج کو راہداریاں دیتے ہیں۔ تو انہیں‌بھی حق دیجیے کہ آپ کو "واجب القتل" قرار دیں۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان میں‌خود کش حملہ آوروں کی حمایت نہیں‌ہے، بلاشبہ وہ حرام کے مرتکب ہیں۔ مقصد صرف امریکی ہڈیوں‌پر پلنے والوں کی دوغلی پالیسی کو سامنے لانا ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-11-09), فاروق سرورخان (19-11-09), اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 12:10 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,774
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,614 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
عرفان صدیقی نے شاید یہی نکتہ پیش کیا ہے کہ جب:

تو آپ افغانیوں‌کے قتل کے لیے اڈے دیتے ہیں، ان کا خون یینے کی ایسی لت لگی ہے کہ چھوٹ ہی نہیں‌رہی۔ ڈالروں کی برسات میں‌ ان کی دشمن صلیبی افواج کو راہداریاں دیتے ہیں۔ تو انہیں‌بھی حق دیجیے کہ آپ کو "واجب القتل" قرار دیں۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان میں‌خود کش حملہ آوروں کی حمایت نہیں‌ہے، بلاشبہ وہ حرام کے مرتکب ہیں۔ مقصد صرف امریکی ہڈیوں‌پر پلنے والوں کی دوغلی پالیسی کو سامنے لانا ہے۔
دیکھئے امریکہ اس وقت سے نادم تھا جب 1971 میں پاکستان کو دو ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکا تھا، اس وقت امریکا کی امی نے امریکا کے کان بھی کھینچے تھے۔ اب جب "دشمن" طالبان کی شکل میں پاکستان کے چار ٹکڑے کرنے کے لئے حمہ آور ہوا ، جبکہ دشمن نے داڑھی بھی رکھ لی تھی اور اسلام اسلام کا نعرہ بھی لگا رہا تھا، امریکہ نے اسے پہچان لیا ۔۔۔ اس سے پہلے کہ یہ دشمن پاکستان کی سب وکٹیں اڑا دیتا، امریکہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، اپنے جہاز، اپنے اثاثہ، اپنے فوجی، اپنا پیسہ لگا کر جب امریکا اپنی امی کی بات مان کر پاکستان کی مدد کرنے آیا تو اب آپ سب ناراض‌ہورہے ہیں۔

کیا بات ہے۔ جب امریکا مدد کرنے نہیں آیا تھا تو سب کو شکایت تھی۔ آج جب امریکا مدد کرنے آیا ہے تو پھر بھی شکایت ہے۔ بہت جلد آپ کو پتہ چل جائے گا کہ پاکستان کا اصل دوست امریکا ہی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کی فہرست میں آپ بھارت کے ساتھ ساتھ، ایران، افغانستان اور روس کا نام لکھ لیں۔ صرف وقت گذرنے کی بات ہے ، یہ سب سامنے آجائے گا کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے لئے سرمایہ کاری کس کس ملک نے کی۔ اسلحہ کہاں سے طالبان کو ملا، دواءٰن کہاں سے آئیں، پٹرول کرنے والی گاڑیاں کہاں سے آئیں اور ان کو پیٹرول کس ملک نے دیا۔ کون ہے جو پاکستان سے تیل کی پائپ لائین گذرنے نہیں دینا چاہتا۔ کون سا ملک ہے جو پاکستان کے ٹکڑے کردینا چاہتا ہے۔ اس میں‌ کوئی شبہ نہیں‌کہ امریکا پاکستان کا ایک بہترین دوست ہے۔ صرف پاکستان دشمن عناصر کو یہ دوستی نہیں بھاتی۔ لیکن پاکستان کے بیشتر عوام ، حکمراں، فوج، اور انتظامیہ بخوبی اس بات کو جانتی ہے کہ امریکہ پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ ورنہ امریکہ کو کیا پڑی تھی کہ اتنی دور سے آ کر افغانستان میں پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ اپنے بندے مرواتا؟
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-11-09), اخترحسین (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 12:28 PM   #12
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں


امریکہ پاکستان کا بہترین دوست ہے۔

سبحان اللہ کیا زبردست حق ادا کیا ھے آپ نے ، ریکارڈ توڑنے کی کوشش ھے ، واہ بھئی واہ

جناب فاروق سرور خان صاحب یہ وہ ہی امریکہ ھے جس نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بمباری کے زریعے "پتھر کے زمانے" میں پہنچانے کی دھمکی دی تھی اور اس وقت تمام وہ لوگ جو آج اپنے آپ کو روشن خیال اور اعتدال پسند کا لیبل لگائے گول گول گھوم رھے ہیں وہ لوگ اپنی پتلونیں اور شلواریں گیلی کر بیٹھے تھے اور تھر تھر کانپتے ھوئے پورا پاکستان امریکہ کے آگے لٹا دیا تھا ، کیا ایسے ھوتے ہیں بہترین دوست؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اور جناب یاد رکھئے کفر مسلمان کا دوست ھو ہی نہیں سکتا

شکریہ

أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ قِيلَ لَهُمۡ كُفُّوٓاْ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيۡہِمُ ٱلۡقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ۬ مِّنۡہُمۡ يَخۡشَوۡنَ ٱلنَّاسَ كَخَشۡيَةِ ٱللَّهِ أَوۡ أَشَدَّ خَشۡيَةً۬‌ۚ وَقَالُواْ رَبَّنَا لِمَ كَتَبۡتَ عَلَيۡنَا ٱلۡقِتَالَ لَوۡلَآ أَخَّرۡتَنَآ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ قَرِيبٍ۬‌ۗ قُلۡ مَتَـٰعُ ٱلدُّنۡيَا قَلِيلٌ۬ وَٱلۡأَخِرَةُ خَيۡرٌ۬ لِّمَنِ ٱتَّقَىٰ وَلَا تُظۡلَمُونَ فَتِيلاً (٧٧) أَيۡنَمَا تَكُونُواْ يُدۡرِككُّمُ ٱلۡمَوۡتُ وَلَوۡ كُنتُمۡ فِى بُرُوجٍ۬ مُّشَيَّدَةٍ۬‌ۗ وَإِن تُصِبۡهُمۡ حَسَنَةٌ۬ يَقُولُواْ هَـٰذِهِۦ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ‌ۖ وَإِن تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ۬ يَقُولُواْ هَـٰذِهِۦ مِنۡ عِندِكَ‌ۚ قُلۡ كُلٌّ۬ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِ‌ۖ فَمَالِ هَـٰٓؤُلَآءِ ٱلۡقَوۡمِ لَا يَكَادُونَ يَفۡقَهُونَ حَدِيثً۬ا

النساء 76۔۔۔۔۔۔77

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو (پہلے یہ) حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے) روکے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو پھر جب ان پر جہاد فرض کردیا گیا تو بعض لوگ ان میں سے لوگوں سے یوں ڈرنے لگے جیسے خدا سے ڈرا کرتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بڑبڑانے لگے کہ اے خدا تو نے ہم پر جہاد (جلد) کیوں فرض کردیا تھوڑی مدت اور ہمیں کیوں مہلت نہ دی (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور بہت اچھی چیز تو پرہیزگار کے لئے (نجات) آخرت ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا (۷۷) (اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے

۞ فَمَا لَكُمۡ فِى ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ فِئَتَيۡنِ وَٱللَّهُ أَرۡكَسَہُم بِمَا كَسَبُوٓاْ‌ۚ أَتُرِيدُونَ أَن تَهۡدُواْ مَنۡ أَضَلَّ ٱللَّهُ‌ۖ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ ۥ سَبِيلاً۬ (٨٨) وَدُّواْ لَوۡ تَكۡفُرُونَ كَمَا كَفَرُواْ فَتَكُونُونَ سَوَآءً۬‌ۖ فَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡہُمۡ أَوۡلِيَآءَ حَتَّىٰ يُہَاجِرُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَخُذُوهُمۡ وَٱقۡتُلُوهُمۡ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوهُمۡ‌ۖ وَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡہُمۡ وَلِيًّ۬ا وَلَا نَصِيرًا

النساء 88۔۔۔۔۔۔۔۔۔89


تو کیا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب اوندھا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے گمراہ کردیا ہے اس کو رستے پر لے آؤ اور جس شخص کو خدا گمراہ کردے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہیں پاؤ گے (۸۸) وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں (اسی طرح) تم بھی کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کی راہ میں وطن نہ چھوڑ جائیں ان میں سے کسی کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کریں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ بناؤ

بَشِّرِ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمًا

(اے پیغمبر) منافقوں (یعنی دو رخے لوگوں) کو بشارت سناد دو کہ ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے

ٱلَّذِينَ يَتَّخِذُونَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ‌ۚ أَيَبۡتَغُونَ عِندَهُمُ ٱلۡعِزَّةَ فَإِنَّ ٱلۡعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعً۬ا

جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے
النساء 138۔۔۔۔139

Last edited by منتظمین; 19-11-09 at 10:40 PM.
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-11-09), وجدان (25-12-09), اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 19-11-09, 10:18 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team - US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں

قندوز سے گرفتار کئے جانے والوں کو رسیوں سے باہم جکڑ کر فولاد کے ہوا بند کنٹینروں میں یوں ٹھونس دیا گیا کہ وہ تڑپ تڑپ کر مرگئے۔ ان کی مڑی تڑی بے کفن لاشوں کو لمبے گڑھے کھود کر دشت لیلیٰ کی ریت میں دبا دیا گیا۔ کابل و قندھار کی کم نصیب سرزمین گزشتہ آٹھ برس سے بہیمانہ درندگی کی آندھیوں میں گھری ہے۔

امريکی حکومت اور فوجی قيادت کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ تمام فوجی کاروائيوں کے دوران ملٹری پروٹوکولز اور طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو يقينی بنايا جاۓ۔ اس تناظر ميں جنگی جرائم سے متعلق ہر مصدقہ رپورٹ، واقعے اور الزام کی باقاعدہ تحقيق اور تفتيش کی جاتی ہے اور ذمہ دار افراد کو سزا بھی دی جاتی ہے۔ ايسی بہت سی مثاليں ريکارڈ پر موجود ہيں جن سے يہ ثابت ہوتا ہے کہ امريکی فوجی اپنے اعمال کے ذمہ دار ہيں اور طے شدہ جنگی ضابطے کے پابند ہوتے ہیں۔ ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ امريکی ملٹری کمانڈ ميں باقاعدہ ملٹری وکيل بھی شامل ہوتے ہيں جن کا مقصد ہی يہ ہوتا ہے کہ قانونی ضابطوں کے اطلاق کو يقينی بنايا جا سکے۔

اس کالم ميں اجتماعی قبروں اور کنيٹرز ميں بند لاشوں کے جو حوالے ديے گۓ ہيں وہ کسی نۓ واقعے کی جانب اشارہ نہيں ہے۔ سال 2002 ميں پہلی مرتبہ يہ الزامات منظر عام پر آۓ تھے کہ کچھ قيديوں کو دانستہ کنيٹرز ميں بند کر کے انھيں ہلاک کيا گيا۔ اس حوالے سے تحقيقات جاری ہيں۔ اس وقت اس حوالے سے کچھ سوالات ايسے ضرور ہيں جو يقينی طور پر جواب طلب ہيں۔ ليکن يہ امر قابل توجہ ہے کہ سوالات پوچھنے کے اس عمل اور ماہرين کی جانب سے باقاعدہ تحقيق اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امريکی فوج نہ ہی حقائق کو چپھانے کی کوشش کر رہی ہے اور نہ اس واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوئ کوشش کی جارہی ہے۔ ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ افغانستان ميں طالبان کی جانب سے قيديوں کو ہلاک کرنے اور اس کے بعد ان کی اجتماعی قبروں کی حقيقت بھی سامنے آئ ہے۔

صدر اوبامہ نے بذات خود اس بات کی يقين دہانی کروائ ہے کہ اس ايشو کے حوالے سے باقاعدہ تحقيقات کی جاۓ گی۔

"ميری توجہ اس جانب دلوائ گئ ہے کہ ايسے اشارے موجود ہيں کہ اس ايشو کے حوالے سے مناسب تحقيق نہيں کی گئ ہے۔ ميں نے اپنی نيشنل سيکورٹی ٹيم کو يہ کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام دستياب حقائق ميرے ليے اکٹھے کريں۔ جب اس ايشو سے متعلق تمام حقائق سامنے آ جائيں گے تو پھر ہم يہ فيصلہ کر سکيں گے کہ اس حوالے سے کيا لائحہ عمل ہونا چاہيے۔ ميرے خيال ميں جنگ کی صورت ميں بھی کچھ ايسی ذمہ دارياں ہيں جو تمام اقوام پر عائد ہوتی ہيں۔"

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-11-09, 12:49 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,774
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,614 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
سبحان اللہ کیا زبردست حق ادا کیا ھے آپ نے ، ریکارڈ توڑنے کی کوشش ھے ، واہ بھئی واہ

جناب فاروق سرور خان صاحب یہ وہ ہی امریکہ ھے جس نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بمباری کے زریعے "پتھر کے زمانے" میں پہنچانے کی دھمکی دی تھی ۔۔۔۔۔
اور جناب یاد رکھئے کفر مسلمان کا دوست ھو ہی نہیں سکتا

شکریہ
سہج صاحب،
پہلے تو آپ نے امریکہ کو کافر ٹھیرایا اور پھر آپ نے بہت ساری آیات لکھ ڈالیں ۔ فتوی ہو تو ایسا ہو۔ صرف اس لئے کہ آپ اپنے آپ کو مسلمان اور باقی سب کو کافر سمجھتے ہیں۔ امریکہ کوئی اٹھارہ سال کا نوجوان نہیں‌کہ آُ اس کو کافر یا مسلمان ٹھیرائیں۔ امریکہ ایک انصاف پسند ملک ہے اور بہترین جمہوری اقدار پر قائم ہے۔ ان جمہوری قدروں میں اور اسلام کے اصولوں‌میں کوئی فرق نہیں۔
اسی قرآن کا جب کوئی حوالہ دیا جات ہے تو قابل قبول نہیں ہوتا۔ اور خود اپنا یہ حال ہے کہ سیاق و سباق سے الگ کرکے آیات اور روایات لگا لگا کر اپنے آپ کو قائیل کرتے رہتے ہیں کہ آپ درست اور باقی سب ناہنجار ہیں۔

آپ کا بس نہیں چلتا کہ پاکستان میں ہونے والے مسلمانوں کے جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیں۔

1۔ امریکہ جو بھی جنگ لڑتا ہے اس میں تمام ملٹری قوانین کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔ کسی باہمی معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، کوئی جنگی جرم نہیں ہوتا۔ کسی جرم کی پردہ پوشی نہیں ہوتی۔ امریکہ کو ھق حاصل ہے کہ اپنے مفادات کا دفاع کرے۔ امریکہ جنگ مذہب کی بنیادوں‌پر نہیں ہے۔ جبکہ طالبان کی جنگ ان کے اپنے مسلک کی بنیاد پر ہے۔ طالبان کا کوئی بھی قدم کسی طور بھی اسلامی نہیں۔

2۔ کیا جنگی جرائم سے دورکا، یہ دعوی طالبان جیسے جہنمی افراد کرسکتے ہیں ۔ طالبان کا تو یہ حال ہے کہ وہ بغیر بتائے، بازاروں میں‌ بچوں اور عورتوں کو قتل کررہے ہیں۔ آپ ان کو قابل معافی سمجھتے ہیں کہتے ہیں‌کہ ان کے ملک پر بمباری کی گئی تو یہ لوگ پاکستان میں خودکش جہنمی حملہ کررہے ہیں اور اس کی تاویل جناب قرآن سے لاتے ہیں کہ یہ صحیح ہے۔ یہ تو کھلم کھلا فساد ہے اللہ کی زمیں‌میں۔

3۔ امریکہ جن لوگوں سے جنگ لڑ رہا ہے وہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے امریکہ پر حملہ کیا۔ یہ آج بھی منظم ہیں‌، اسامہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں جیسے جہنمی افراد کےساتھ ملے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ ہی اصل کافر ہیں۔ اس لئے کہ یہ سب کو دھوکہ دیتے ہیں۔ بھیڑ کے روپ میں بھیڑئے ہیں۔ داڑھی رکھ لینے اور اسلام اسلام کا نعرہ لگانے سے کوئی جہنمی قاتل کبھی مجاہد نہیں ہوجاتا۔ اپنے مذموم اور بھیانک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کے لئے ان بھیڑیوں‌نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ اور معصومیت سے امریکہ کی طرف اشارہ کردیتے ہیں کہ بڑا قاتل تو امریکہ ہے۔ جب کہ القاعدہ اور طالبان ایک ہی قسم کا جرثومہ ہیں جن سے نجات ضروری ہے۔

Last edited by سحر; 25-12-09 at 06:51 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 12:52 AM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,236
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فواد صاحب
امریکی فوج قانون کی جو پاسداری کرتی ہے اس کا ایک زمانہ معترف ہے ۔۔۔ بلکہ اب تو دوسرے ممالک بھی انہی سے سبق سیکھ رہے ہیں
آپ کیوں اپنا قیمتی ٹائم مسلمہ حقائق کو بیان کرنے میں ضائع کرتے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, search, پاکستان, پسند, واشنگٹن, قرآن, لوگ, لندن, نظر, آج, انسان, امریکہ, بچوں, حسن, خواتین, خلاف, خان, دیس, سال, شام, غلامی, غربت, صوبہ, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger