واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خلاء کے مسافروں کے لئے نئے سکّے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-10-07, 08:47 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خلاء کے مسافروں کے لئے نئے سکّے

خلاء کے مسافروں کے لئے نئے سکّے

خلاء کے مسافروں کے لئے نئے سکّے


یہ سکّے پولیمر سے بنائے گئے ہیں جو نہ چپکنے والے برتن بنانے میں استعمال ہوتا ہے
سائنسدانوں نے خلاء میں سفر کرنے والوں کے لئے نئے سکّے ڈیزائن کر لیے ہیں۔
ان سکّوں کو کوازی یونیورسل انٹرگلیکٹک ڈینومنیشن کا نام دیا گیا ہے اور ان کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ کے یہ خلائی سفر کا دباؤ برداشت کر سکیں گے اور سفر کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسٹر اور نیشنل سپیس سینٹر کے سائنسدانوں نے یہ سکّے ٹریولیکس ایکسچینج نامی کمپنی کے لئے تیار کیے ہیں۔

یونیورسٹی آف لیسٹر کے جارج فریزر نے کہا کہ پیسے ادا کرنے کے جتنے بھی طریقے، جیسے نقد رقم اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ خلاء میں استعمال نہیں کیے جا سکتے کیونکہ نوکیلی چیزیں خلاء میں سفر کرنے والوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ کریڈٹ کارڈ کی مقناطیشی پٹّی خلائی شعاعوں کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دے گی۔

یہ سکّے پولیمر سے بنائے گئے ہیں جو نہ چپکنے والے برتن یا نان سٹک پینز بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

مختلف مالیت کے سکّے مخلتف سائز میں بنائے گئے ہیں

نیشنل سپیس سینٹر کے سائنسدانوں نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے پانچ سال میں خلاء میں لوگوں کا سفر کرنا معمول کی بات ہو جائےگی اور سنہ دو ہزار پچاس تک چاند پر رہنے کے انتظامات ہو جانے کے بہت امکانات ہیں۔

پروفیسر فریزر نے بی بی سی کو بتایا کے ہوا یا گیس سے بھرے ہوئے خلائی ہوٹل بننے کے بعد خلاء میں رہنا آسان ہوجائے گا۔

ٹریولیکس نے کہا کہ مستقبل قریب میں لوگ خلاء میں سفر کرنے کے لئے ہماری دکانوں میں آ کر یہ سکّے مانگیں گے۔ ایک خلائی سکّے یا کؤیڈ کی قیمت 6.25 پونڈ کے برابر ہوگی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (09-10-07)
جواب

Tags
کارڈ, سفر, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 12:05 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 12:50 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger