خصوصی عدالت کے جج غلام علی سامتیو فارغ ڈھائی سالہ کنٹریکٹ کی مدت مکمل کراچ
خصوصی عدالت کے جج غلام علی سامتیو فارغ ڈھائی سالہ کنٹریکٹ کی مدت مکمل کراچ
خصوصی عدالت کے جج غلام علی سامتیو فارغ ڈھائی سالہ کنٹریکٹ کی مدت مکمل
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1کے جج غلام علی سامتیو اپنی ڈھائی سالہ کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو فارغ کردئیے گئے اور انہوں نے عدالت کا چارج چھوڑدیا ۔غلام علی سامتیو 31دسمبر 2005ء کو اے ٹی سی1کے جج مقرر ہوئے تھے اس دوران انہوں نے صدر پرویز مشرف حملے کے دو مقدمات کا بھی فیصلہ سنایا جبکہ مجوعی طور پر انہوں نے 20مقدمات کے فیصلے کیے اور ان کے جو فیصلے عدالت عالیہ میں چیلنج کیے گئے ان فیصلوں کو عدالت عالیہ سندھ نے بھی بحال رکھا اور غلام علی سامتیو کی عدالت کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔غلام علی سامتیو کو سال 2004-05ء میں شکار پور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حثیت سے اعلیٰ کار کردگی پر اس وقت کے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کے تھرڈ بیسٹ جج ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا تھا اور اسی بنیاد پر 30دسمبر2005ء کوغلام علی سامتیو ریٹائر ہونے کے بعد31دسمبر2005ء کو انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج مقرر ہوئے تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|