واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خراب موسم کے باوجود امداد جاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-05-08, 09:15 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default خراب موسم کے باوجود امداد جاری

خراب موسم کے باوجود امداد جاری

چین کے جنوب مغربی حصے میں پیر کو آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور مواصلات کے نظام میں خرابی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تاہم امدادی ٹیمیں مسلسل کوشش کے بعد زلزلے کے مرکز پر واقع علاقے وینچوان میں پہنچ گئی ہیں جہاں ایک اندازے کے مطابق زلزلے کے بعد سے ساٹھ ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

سات اعشاریہ آٹھ کی شدت سے آنے والے زلزلے سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے بعد وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا اور اب چینی فوج کے پچاس ہزار جوان تباہ حال علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم امدادی ٹیموں کو راستوں کی بندش اور مواصلات کے نظام کی تباہی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
چینی فوج اور پولیس کے چند سو جوانوں پر مشتمل امدادی ٹیم ٹوٹی سڑکوں اور خراب موسم سےنبرد آزما ہونے کے بعد منگل کو رات گئے وینچوان پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اس امدادی ٹیم نے اپنی ابتدائی کوششوں کے دوران پانچ سو لاشیں دریافت کی ہیں تاہم وہ تاحال زیادہ تباہ شدہ علاقے تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ صوبے سیچوان کے نائب گورنر لی چینگیون کے مطابق ہلاک ہونے افراد میں سے7395 میانیانگ،2648 دیانگ، 959 صوبے کے دارالحکومت چینگڈو، 700 گوانگیانگ اور 161 ایبا تبتین کے علاقے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ میانزہو کے قصبے میں 3000 افراد مارے گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے ژن ہوا کے مطابق وینچوان کے ایک قصبے ینگ زیو میں چینی فوج کے جوانوں نے تین سو زخمیوں کو بچا لیا ہے تاہم ایک سرکاری افسر کے مطابق دس ہزار کی آبادی والے اس قصبے میں صرف دو ہزار افراد ہی زندہ پائے گئے ہیں۔

سرکاری افسر ہی بیو کا کہنا تھا کہ’ وہ ملبے تلے لوگوں کی مدد کے لیے چیخ و پکار سنتے رہے لیکن کچھ کر نہ سکے کیونکہ علاقے میں کوئی ماہر امدادی ٹیم نہیں پہنچ سکی تھی‘
خبر رساں ادارے ژن ہوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز کے نزدیک واقع ایک اور شہر میانیانگ میں اندازاً اٹھارہ ہزار افراد ملبے تلے دفن ہیں جبکہ ایک اور قصبےمیانز ہو میں کم از کم چار ہزار آٹھ سو افراد پھنسے ہوئے ہیں اور زلزلے کے نتیجے میں گرنے والے مٹی کے تودوں نے قصبے تک پہنچنے کے تمام راستے مسدود کر دیے ہیں۔

بی بی سی کے کوئنٹن سمروِل کا کہنا ہے کہ چینی فوج تیز رفتاری سے حرکت میں آنے کے حوالے سے کافی اچھا ریکارڈ رکھتی ہے اور اس لیے وہ جلد امدادی کاموں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے خبریں بہت تیزی سے آ رہی ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ چینی سرکاری میڈیا اتنی تندہی سے کام کر رہا ہے۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, چین, آبادی, جلد, حال, خبر, دریافت, رات, شہر, صوبے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::::: اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مدد کیجیے ::::::: عادل سہیل عقیدہ رسالت 16 23-08-11 01:39 AM
بھروسہ فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 10 28-04-11 06:39 PM
ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,,,,لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین آبی ٹوکول عمومی بحث 2 31-03-11 08:11 PM
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
سب سے بڑے قائد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 6 11-03-09 12:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger