| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
کراچی میں پیر کو ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ایک ملزم کا خاکہ پولیس نے بدھ کی رات جاری کیا ہے جو پولیس نے ایک عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزم کو پکڑوانے میں پولیس کی مدد کریں جس کے لئے دس لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔ ![]() پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں سے ایک دھماکہ پاک کالونی میں بھی ہوا تھا۔ وہاں چند عینی شاہدین نے دیکھا تھا کہ ایک شخص نے ایک سوزوکی آلٹو کار کھڑی کی تھی اور کہیں چلا گیا تھا۔ پولیس ریکارڈ میں یہ کار گلبرگ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔ اس شخص کے جانے کے چند ہی منٹ بعد دھماکہ ہوگیا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ سندھ پولیس کے آئی جی صلاح الدین بابر خٹک نے بتایا کہ عینی شاہدین کی مدد سے آج ایک ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم جو ڈی آئی جی سعود مرزا کی سربراہی میں کام کررہی ہے اس نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا اور وہاں سے شواہد بھی جمع کیے۔ پولیس نے مقامی ٹی وی چینلوں اور اخبارات کو خاکہ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ملزم کے بارے میں کسی کو علم ہو تو وہ پولیس کو اطلاع دے اور ملزم کے پکڑے جانے کی صورت میں پولیس کی مدد کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔ بم دھماکوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سعود مرزا نے بتایا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا قد درمیانہ، جسم بھاری، پیٹ قدرے باہر، چہرہ گول جس پر داڑھی بھی ہے اور عمر تقریباً چالیس، پینتالیس سال کے لگ بھگ ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اب تک چار مشکوک افراد حراست میں ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تحقیقاتی عمل درست سمت میں ہورہا ہے۔ آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک کا کہنا ہے کہ تفتیش کا عمل آگے تو بڑھا لیکن ابھی وہ اس بارے میں تفصیل بیان نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے تفتیشی عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ادھر عباسی شہید ہسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن لیاقت میمن نے بتایا کہ بم دھماکوں کے نتیجے میں کُل اکاون زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ جن میں سے آٹھ مریض اپنی مرضی سے نجی ہسپتال منتقل ہوگئے ہیں جبکہ نو مریض ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ باقی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیرِداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق بم دھماکوں میں کُل تینتالیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم زخمیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک حکومت کی جانب سے امداد نہیں ملی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
شکریہ بھائی۔
ویسے انھوں نے صرف 10 لاکھ کا انعام رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے تو اس کے بارے میں زیادہ انعام کا سوچا تھا ۔ وہ بھی 100 ارب ڈالر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے زیادہ کہ ان کو پکڑے گا کون ؟
__________________
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| images, کراچی, پولیس, پاک, منتقل, آج, انعام, جواب, دھماکہ, داڑھی, ذوالفقار, رات, سال, شخص, صوبائی, صلاح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی | جاویداسد | خبریں | 1 | 14-08-10 11:41 PM |
| کامیابی یا ناکامی، کیا ایک عادت ہے؟ | گوہر | دلچسپ اور عجیب | 2 | 15-11-09 08:21 PM |
| کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش | ابن جلال | خبریں | 4 | 30-11-08 11:45 PM |
| سرحدی چوکیاں خالی، طالبان قابض | تفسیر حیدر | خبریں | 1 | 26-07-08 12:45 AM |
| ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا | عبدالقدوس | فن و فنکار | 0 | 22-10-07 06:33 PM |