06-12-07, 10:11 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خام تیل پر عائد سیلز ٹیکس عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان
خام تیل پر عائد سیلز ٹیکس عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان
خام تیل پر عائد سیلز ٹیکس عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خام تیل ( پیٹرولیم کروڈ آئل) کو زیرو ریٹ کر دیا ہے تاہم یہ فیصلہ عارضی طور پر کیا گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں واپس آنے پر فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او 1164کے تحت خام تیل پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے فیصلے پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا، نوٹیفکیشن کے تحت ایس آر او 462 میں خام تیل کی ( پی سی ٹی ) 2709 کو شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر جاری کردہ ایس آر او 462 میں سیونگ مشین، بائیسکل، کاپیاں، ٹرانسپورٹ کے ٹریلرز اور پولٹری کے کچے گوشت پر سے سیلز ٹیکس ختم کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد حکومت نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو سبسڈی دینے کی بجائے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
|
|
|